بدخشاں میں طالبان کے اعلیٰ عہدیدار کی ہلاکت، افغانستان کی سیکیورٹی صورتحال پر سوالیہ نشان؟

منگل 28 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

افغانستان کے صوبہ بدخشاں میں طالبان کے مقرر کردہ ڈائریکٹر اطلاعات و ثقافت ذبیح اللہ امیری ایک حملے میں ہلاک ہوگئے۔ طالبان حکام نے فیض آباد، بہارک شاہراہ پر ہونے والے حملے میں ان کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

مزید پڑھیں:طالبان مخالف مزاحمت نئے مرحلے میں داخل، مسلح جدوجہد مقامی کارروائیوں سے منظم بغاوت کی جانب گامزن

ذبیح اللہ امیری کی ہلاکت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب طالبان مسلسل ملک میں مکمل امن و امان قائم ہونے کے دعوے کر رہے ہیں، تاہم اس واقعے نے افغانستان کی سیکیورٹی صورتحال سے متعلق نئے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

واقعے کے بعد حملہ آوروں یا محرکات کے بارے میں فوری طور پر کوئی سرکاری تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، جبکہ کسی گروپ نے بھی حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

مزید پڑھیں:بدخشان میں طالبان مخالف کارروائیاں تیز، مختلف اضلاع میں جھڑپیں، سیکیورٹی صورتحال کشیدہ

مبصرین کے مطابق طالبان کے ایک سینیئر عہدیدار کو نشانہ بنایا جانا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ افغانستان میں سیکیورٹی چیلنجز بدستور موجود ہیں اور طالبان انتظامیہ کو داخلی سلامتی کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میر رضا قتل کیس: ڈاکٹر سمیہ اور ڈاکٹر اسامہ کے درمیان لفظی جنگ، جوڈیشل کمیشن کا تحقیقات میں توسیع کا فیصلہ

آئندہ 6 ماہ پاکستان میں ہاکی کے میدان آباد رہیں گے، متعدد بین الاقوامی ایونٹس متوقع

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانس کے سیکریٹری جنرل برائے دفاع کی ملاقات، تعاون کو وسعت دینے کا عزم

حرمین شریفین کی حرمت، سلامتی اور استحکام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، طاہر اشرفی کی زیرصدارت اجلاس میں علما و مشائخ کا متفقہ فتویٰ

سونا چاندی سستے ہوگئے، بھاؤ کیا رہا؟

ویڈیو

’بڑا ہوکر اپنے والد کی طرح پولیس افسر بنوں گا‘، شہید ایس پی اکبر شنواری کے بیٹے ایمل کا عزم

تحریک انصاف کو احتجاج کے بجائے مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے، عمران خان مذاکرات کے ذریعے ہی باہر آسکتے ہیں، سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان

27 ستمبر احتجاج: پی ٹی آئی کے مکمل خاتمے کا پلان؟ محسن نقوی نے وارننگ دیدی

کالم / تجزیہ

سید مودودیؒ آج بھی کیوں پڑھے جا رہے ہیں؟

اسلام آباد کو سومنات بنا دیں گے

سومنات: جب تاریخ سیاسی نعرہ بن جائے