پی سی بی کا ڈومیسٹک سیزن 27-2026 کے لیے کرکٹرز کی فٹنس پالیسی کا اعلان

منگل 28 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 27-2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے لیے جامع فٹنس پالیسی متعارف کرا دی ہے، جس کے تحت ملک بھر کی ریجنل، محکمہ جاتی، ضلعی اور زونل ٹیموں کے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لیے جائیں گے۔

پی سی بی کے میڈیکل اینڈ اسپورٹس سائنس ڈیپارٹمنٹ کے تحت تیار کی گئی اس پالیسی کا مقصد تمام عمر کے کھلاڑیوں کے لیے فٹنس جانچ اور بہتری کا یکساں معیار قائم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز

پی سی بی کے ڈائریکٹر اسپورٹس اینڈ ایکسرسائز میڈیسن جاوید مغل نے یہ پروگرام تیار کیا ہے، جس کا مقصد ڈومیسٹک کرکٹ میں فٹنس کے معیار کو بین الاقوامی کرکٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنا ہے۔

نئی پالیسی کے تحت فٹنس ٹیسٹنگ کے لیے 2 درجے مقرر کیے گئے ہیں۔

پہلے درجے میں 20 ریجنل ٹیموں، 8 محکمہ جاتی فرسٹ کلاس ٹیموں اور 25 سے زائد گریڈ ٹو محکمہ جاتی ٹیموں کے کھلاڑی شامل ہوں گے۔ ان کھلاڑیوں کے 11 فٹنس ٹیسٹ لیے جائیں گے، جن میں اسکورنگ کے 17 مواقع ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈومیسٹک کرکٹ سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے لازمی قرار، سلیکشن کے لیے نئی پالیسیاں، محسن نقوی کے اہم اعلانات

دوسرے درجے میں سینئر ڈسٹرکٹ، انڈر 19 ڈسٹرکٹ، انڈر 15 اور انڈر 17 ریجنل ٹیموں کے کھلاڑی شامل ہوں گے۔ ان کے لیے 8 فٹنس ٹیسٹ مقرر کیے گئے ہیں، جن میں 12 اسکورنگ مواقع ہوں گے۔

پالیسی کے مطابق پہلے درجے میں کھلاڑی زیادہ سے زیادہ 7 ریڈ اسکور کے باوجود ٹیسٹ پاس کر سکتے ہیں، تاہم 8 یا اس سے زائد ریڈ اسکور حاصل کرنے والے کھلاڑی ناکام تصور ہوں گے اور انہیں ایک بار دوبارہ ٹیسٹ دینے کا موقع دیا جائے گا۔

دوسرے درجے میں 6 یا اس سے زائد ریڈ اسکور حاصل کرنے والے کھلاڑی فٹنس ٹیسٹ میں ناکام قرار دیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں ڈومیسٹک کرکٹ کی بہار کا آغاز 15 اگست سے ہوگا، کیلنڈر جاری

پی سی بی کے مطابق ابتدائی فٹنس ٹیسٹ کامیابی سے مکمل کرنے والے کھلاڑیوں کا تقریباً 6 ماہ بعد دوبارہ جائزہ لیا جائے گا تاکہ ان کی کارکردگی میں بہتری کا اندازہ لگایا جاسکے۔

فٹنس ٹیسٹ میں ناکام ہونے والے کھلاڑیوں کو صرف ناکام ہونے والے حصوں کے بجائے مکمل فٹنس ٹیسٹ دوبارہ دینا ہوگا۔

پی سی بی نے کہا ہے کہ بورڈ کے منظور شدہ اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچز تمام سطحوں پر ٹیسٹنگ کے عمل کی نگرانی کریں گے اور نتائج نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور میڈیکل اینڈ اسپورٹس سائنس ڈیپارٹمنٹ کو بھیجے جائیں گے تاکہ کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جاسکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جیفری ایپسٹین کی آخری کال وصول کرنے والی گرل فرینڈ کرینا شُلیاک، اربوں کی جائیداد کی ممکنہ وارث

چیٹ بوٹ کلاڈ کا نیا ’کارنامہ‘: سینکڑوں صارفین کی نجی گفتگو سرچ انجنز پر لیک ہوگئیں

وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی کانگریس کے وفد کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

اٹارنی جنرل منصور اعوان کے گھر پولیس کا چھاپہ، ایس ایچ او سمیت 11 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

راولاکوٹ احتجاج میں فتنہ الخوارج کے لوگ بھی شامل، شرپسندوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی ہوگی، حکومت آزاد کشمیر

ویڈیو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے اچھی بات چیت کا اعتراف، پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششیں تیز

امریکی کانگریس کے وفد کی اسحاق ڈار سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آزاد کشمیر میں عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے، دھاندلی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے، بلاول بھٹو

کالم / تجزیہ

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی