میرپور ڈویژن میں کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ کشمیری عوام مسلم لیگ ن پر اعتماد کرتی ہے، نواز شریف

منگل 28 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے آزاد کشمیر کے میرپور ڈویژن کے انتخابات میں کامیابی پر پارٹی تنظیم، کارکنان، امیدواران اور کوآرڈینیٹرز کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے عوام کے اعتماد کا مظہر قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں ہار تسلیم کرے، بلاول بھٹو کو اپنے بیانیے اور کام پر توجہ دینی چاہیے، مریم نواز

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں نواز شریف نے کہا کہ میرپور ڈویژن کے انتخابات میں شاندار کامیابی پر مسلم لیگ ن کی تنظیم، کارکنان، امیدواران اور کوآرڈینیٹرز مبارکباد کے مستحق ہیں۔ مسلم لیگ ن کی یہ کامیابی عوام کے اعتماد کا ثبوت ہے۔

انہوں نے میرپور کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں میرپور کے بہادر عوام کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے ترقی، خوشحالی اور خدمت کے ایجنڈے پر مہر ثبت کی۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی آزاد کشمیر الیکشن میں شکست کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہے، ن لیگ کا بلاول بھٹو کی تنقید پر جواب

نواز شریف کا کہنا تھا کہ یہ جیت پاکستان اور آزاد کشمیر کی ترقی کے سفر کی علامت ہے۔

یاد رہے کہ آزاد کشمیر کے عام انتخابات 2027 کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں ہونے والے انتخابات میں مسلم لیگ ن کو 9نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی ہے، پیپلز پارٹی 4 سیٹیں جیت سکی ہے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp