شہزادہ ہیری کی ڈیلی میل کے خلاف قانونی جنگ دوبارہ عدالت میں، 5 کروڑ پاؤنڈ کے اخراجات پر فیصلہ متوقع

بدھ 29 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ کے شہزادہ ہیری اور دیگر معروف شخصیات کی ڈیلی میل کے ناشر کے خلاف قانونی لڑائی ایک بار پھر ہائیکورٹ پہنچ گئی ہے، جہاں عدالت ناکام مقدمے کے بعد قانونی اخراجات کی ادائیگی سے متعلق تنازع کا فیصلہ کرے گی۔

بدھ کے روز شہزادہ ہیری، معروف گلوکار سر ایلٹن جان، بیرونس ڈورین لارنس اور چار دیگر دعویدار دو روزہ سماعت کے لیے لندن کی ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔ سماعت میں قانونی اخراجات کے علاوہ یہ بھی دیکھا جائے گا کہ آیا دعویدار حالیہ فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شہزادہ ہیری کی برطانیہ میں 1.1 ملین پاؤنڈ کی عطیہ رقم سے متعلق نئے دعوے سامنے آگئے

ان شخصیات نے ڈیلی میل کے ناشر ایسوسی ایٹڈ نیوز پیپرز لمیٹڈ (اے این ایل) پر غیرقانونی ذرائع سے معلومات حاصل کرنے کا الزام عائد کیا تھا، تاہم جسٹس نکلن نے 7 جولائی کو جاری کیے گئے 436 صفحات پر مشتمل فیصلے میں تمام دعوے مسترد کر دیے تھے۔

یہ مقدمہ 97 خبروں کے گرد گھومتا تھا، جن کے بارے میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ غیرقانونی طریقوں سے حاصل کی گئی معلومات پر مبنی تھیں۔ اس مقدمے کی 11 ہفتوں تک سماعت ہوئی، جس کے دوران ساتوں دعویداروں سمیت درجنوں گواہوں، موجودہ اور سابق صحافیوں اور ادارتی عہدیداروں نے بیانات ریکارڈ کرائے۔

یہ بھی پڑھیں: شہزادہ ہیری کا حیران کن اعتراف، شاہی خاندان سے تعلق کے باوجود اسکول میں بُلنگ کا سامنا کرنا پڑا

دعویداروں کا مؤقف تھا کہ اے این ایل سے وابستہ افراد نے فون کالز میں مداخلت، وائس میل ہیکنگ اور دھوکا دہی کے ذریعے نجی معلومات حاصل کرنے جیسے غیرقانونی طریقے استعمال کیے۔

دوسری جانب ناشر نے تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ خبریں جائز صحافتی ذرائع، پریس افسران، فری لانس صحافیوں، سابقہ رپورٹس اور دیگر ذرائع ابلاغ سے حاصل کی گئی تھیں۔

اپنے فیصلے میں جسٹس نکلن نے کہا کہ صرف اس بنیاد پر کہ معلومات نجی نوعیت کی تھیں اور ناشر ان کے ماخذ کی مثبت وضاحت نہیں کر سکا، یہ نتیجہ اخذ نہیں کیا جا سکتا کہ وہ غیرقانونی ذرائع سے حاصل کی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’آخری سالوں کو میرے لیے عذاب نہ بناؤ‘، کنگ چارلس کی شہزادہ ہیری سے صلح کی خواہش سامنے آگئی

عدالت نے تمام دعوے مسترد کرتے ہوئے ناشر کے حق میں فیصلہ دیا۔ اے این ایل کے مطابق اس مقدمے کے دفاع پر اسے 5 کروڑ پاؤنڈ سے زائد لاگت آئی، جبکہ اب عدالت اسی قانونی اخراجات کی ادائیگی سے متعلق تنازع پر فیصلہ کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گھر بیٹھے اکاؤنٹ، سرمایہ کاری اور منافع کی تفصیلات، ’نیشنل سیونگز‘ کی نئی ایپ لانچ

ڈیرہ غازی خان کے ٹرائی بارڈر ایریا میں رینجرز کا فری میڈیکل کیمپ، مقامی آبادی کو مفت طبی سہولیات فراہم

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی معمولی بہتری

دیوہیکل سیارچہ زمین کے قریب سے گزرے گا، پاکستان میں بنا دوربین کب دیکھا جاسکے گا؟

پاکستانی یوٹیوب تخلیق کار عالمی ناظرین میں مقبول، 1200 سے زائد چینلز کے ایک ملین سے زیادہ سبسکرائبرز

ویڈیو

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

بنگلہ دیشی طلبہ کے لیے علامہ محمد اقبال اسکالرشپ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز

راولاکوٹ میں فورسز پر حملے منظم سازش کا حصہ، متعدد ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد، ایس ایس پی پونچھ خاور علی شوکت

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی