لامین یامال نے شکیرا اور جیرارڈ پیکے کا بیش قیمت عالی شان گھر خرید لیا

جمعرات 30 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیفا ورلڈ کپ کے نوجوان ہسپانوی اسٹار لامین یامال نے اسپینش کلب بارسلونا کے ساتھ 6 سالہ نئے معاہدے کے بعد سابق فٹبالر جیرارڈ پیکے اور معروف گلوکارہ شکیرا کا لگژری گھر خرید لیا ہے جو بارسلونا کے مضافاتی علاقے اسپلگیس دے یوبریگات (Esplugues de Llobregat) میں واقع ہے۔

مزید پڑھیں:اسپین کی ورلڈ کپ فتح کے بعد لامین یامال بیلن ڈی اور کی دوڑ میں مضبوط امیدوار بن گئے

رپورٹس کے مطابق 2012 میں تعمیر ہونے والی اس عالی شان رہائش گاہ کی ابتدائی قیمت 1 کروڑ 40 لاکھ یورو (قریباً 1 کروڑ 59 لاکھ امریکی ڈالر) رکھی گئی تھی، تاہم لامین یامال نے یہ محل نما گھر ایک کروڑ 10 لاکھ یورو قریباً 1 کروڑ 26 لاکھ امریکی ڈالر (لگ بھگ 3 ارب 60 کروڑ پاکستانی روپے) میں خرید لیا۔ یہ گھر 2022 میں پیکے اور شکیرا کی علیحدگی کے بعد سے خالی پڑا تھا۔

بحیرۂ روم کے خوبصورت مناظر والے اس گھر میں 6 بیڈروم، 5 باتھ روم، اندرونی اور بیرونی سوئمنگ پول، نجی ٹینس کورٹ، جدید فٹنس سینٹر، متعدد ٹیرسز اور دیگر پرتعیش سہولیات موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:خیراتی مہم کی تصویر سے ورلڈ کپ فائنل تک، میسی اور یامال کی انوکھی داستان

واضح رہے کہ لامین یامال نے حال ہی میں بارسلونا کے ساتھ قریباً 3 کروڑ یورو سالانہ مالیت کے 6 سالہ معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس کے بعد انہوں نے یہ مشہور رہائش گاہ خریدی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک بحریہ نے شمالی بحیرۂ عرب میں 19 ماہی گیروں کو بحفاظت بچا لیا، صدر مملکت کا خراجِ تحسین

لاہور: شکستہ مکان کی چھت گرنے سے 7 افراد جاں بحق، 3 زخمی، ریسکیو آپریشن جاری

ارجنٹائن میں فائر فائٹنگ ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 7 افراد ہلاک

چین کا ’اسکائی آئی‘ سائنسی منصوبہ، دور افتادہ گاؤں سیاحت اور ترقی کا نیا مرکز بن گیا

سید محمد احمد کے الزامات کے بعد فہد شیخ نے خاموشی توڑ دی، ویڈیو لیک کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ

ویڈیو

محدود وسائل میں عائشہ بلوچ نے بھارت کو کیسے چت کیا؟ باکسر کی متاثر کن کہانی

ایکشن کمیٹی نے الیکشن فارم سے ریاست پاکستان سے وفاداری کی شق نکالنے کا مطالبہ کیا، وزیر امور کشمیر امیر مقام

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

کالم / تجزیہ

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین