لاہور میں مہاراجا رنجیت سنگھ کی سمادھی، پنجاب کی تاریخ اور ثقافتی ورثے کی خاموش گواہ

جمعرات 30 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور قلعہ، بادشاہی مسجد اور گوردوارہ ڈیرہ صاحب کے درمیان واقع مہاراجہ رنجیت سنگھ کی سمادھی برصغیر کی تاریخ، فنِ تعمیر اور ثقافتی ورثے کی اہم یادگار سمجھی جاتی ہے، جو سکھ سلطنت کے بانی اور شیرِ پنجاب کی یاد تازہ کرتی ہے۔

مزید پڑھیں:حوادث زمانہ کا عینی شاہد صدیوں پرانا شیرگڑھ قلعہ

1839 میں مہاراجا رنجیت سنگھ کے انتقال کے بعد ان کی آخری رسومات اسی مقام پر ادا کی گئیں۔ گوردوارہ ڈیرہ صاحب کے ہیڈ گرنتھی گیانی رنجیت سنگھ کے مطابق یہ عمارت ابتدا میں ایک بارہ دری تھی، جہاں مہاراجہ اپنے درباری اجلاس منعقد کرتے تھے، بعد ازاں اسے یادگاری سمادھی کی شکل دے دی گئی۔

سمادھی میں مہاراجہ رنجیت سنگھ کی راکھ سے متعلق یادگاری مرتبان محفوظ ہیں، جبکہ روایت کے مطابق ان کی بیشتر راکھ دریائے گنگا میں بہا دی گئی تھی۔

یہ یادگار اپنے منفرد طرزِ تعمیر کے باعث بھی نمایاں ہے، جہاں سکھ، مغل اور ہندو فنِ تعمیر کا حسین امتزاج نظر آتا ہے۔ سرخ پتھر پر کندہ نقوش، سنہری گنبد، رنگین شیشوں کی آرائش، پھولوں کی نقاشی اور لکڑی کی نفیس چھتیں انیسویں صدی کے پنجاب کی اعلیٰ کاریگری کی عکاسی کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں:ہاتھ سے ٹوپیاں بنانے کا دم توڑتا فن سنبھالنے والا چارباغ کا خاندان

قریباً 2 صدیوں بعد بھی یہ سمادھی دنیا بھر سے آنے والے زائرین، مؤرخین اور محققین کی توجہ کا مرکز ہے اور لاہور کے تاریخی ورثے کا ایک اہم حصہ سمجھی جاتی ہے، جہاں مختلف تہذیبوں اور ادوار کی تاریخ ایک ہی مقام پر سمٹ آئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب کی ترقی میں خواتین کا کردار ناقابلِ فراموش، یونیفارم صرف لباس نہیں بلکہ ایک عظیم ذمہ داری ہے، مریم نواز

انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے قومی و عالمی تعاون ناگزیر، وزیراعظم اور صدر مملکت کا عالمی دن پر پیغام

مقبوضہ کشمیر میں ذہنی امراض کی صورتحال تشویشناک شکل اختیار کرگئی، بھارتی حکومت کا اعتراف

’5 اگست کے سیمی فائنل کی تیاری کر رہے ہیں؟‘، انگلینڈ میں کرکٹ کھیلتے اسد قیصر کی ویڈیو پر صارفین کی تنقید

پنجاب کو فلڈ ریزیلنٹ بنانے کے لیے اقدامات تیز، مون سون اور ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ

ویڈیو

محدود وسائل میں عائشہ بلوچ نے بھارت کو کیسے چت کیا؟ باکسر کی متاثر کن کہانی

ایکشن کمیٹی نے الیکشن فارم سے ریاست پاکستان سے وفاداری کی شق نکالنے کا مطالبہ کیا، وزیر امور کشمیر امیر مقام

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

کالم / تجزیہ

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین