اسلام آباد کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے 4 اکتوبر احتجاج کیس میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے، جبکہ جائیدادوں کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں۔
اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں 4 اکتوبر احتجاج کیس کی سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ سماعت کے دوران پولیس نے عدالت کو بتایا کہ اشتہاری قرار دینے سے متعلق قانونی کارروائی مکمل کر کے رپورٹ جمع کرا دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کارکنوں میں جھڑپ، علیمہ خان کی موجودگی میں دھکم پیل اور تلخ کلامی
عدالت نے پولیس رپورٹ کی روشنی میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ عدالت نے دونوں کی جائیدادوں کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں۔
یاد رہے کہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف 4 اکتوبر احتجاج سے متعلق تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے، جس کی مزید سماعت بعد میں ہوگی۔














