اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے جیولن تھرو ایونٹ میں پاکستان کے اسٹار ایتھلیٹ ارشد ندیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
مزید پڑھیں:ارشد ندیم نے نیشنل گیمز کے جیولن تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیت لیا
18 کھلاڑیوں کے درمیان ہونے والے کوالیفائنگ راؤنڈ میں ارشد ندیم نے مجموعی طور پر ساتویں پوزیشن حاصل کی۔ انہوں نے اپنی پہلی کوشش میں 78.63 میٹر کی بہترین تھرو کی، دوسری کوشش فاؤل قرار پائی، جبکہ تیسری باری میں انہوں نے 75.65 میٹر دور جیولن پھینکا۔
کامن ویلتھ گیمز،جیولن تھرو مقابلے،ارشد ندیم نے ٹاپ12میں جگہ بنالی،جیولن تھروکافائنل کل ہوگا، پاکستان کے ارشدندیم نے 78.63میٹرکی تھرو کی https://t.co/2npaFTctqS
— Ali Tanoli (@alitanoli889) July 30, 2026
بھارت کے نیرج چوپڑا نے بھی فائنل کے لیے جگہ بنا لی۔ انہوں نے پہلی کوشش میں 76.28 میٹر اور دوسری میں 79.61 میٹر کی تھرو کرکے مجموعی طور پر پانچویں پوزیشن حاصل کی۔
مزید پڑھیں:پیرس ڈائمنڈ لیگ، جیولن تھرو مقابلوں میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کی چوتھی پوزیشن
ایونٹ کے منتظمین کے مطابق جیولن تھرو کا فائنل کل رات کھیلا جائے گا، جس میں تمغوں کا فیصلہ ہوگا۔














