اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، تمام شاہراہوں پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں، پولیس

جمعہ 31 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی دارالحکومت میں موسلا دھار بارش کے باوجود شہر بھر کی تمام اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی معمول کے مطابق برقرار ہے، جبکہ اسلام آباد ٹریفک پولیس ٹریفک کی بلا تعطل آمدورفت یقینی بنانے کے لیے مختلف مقامات پر فرائض انجام دے رہی ہے۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر کائنات اظہر خان خود شہر کی مختلف سڑکوں پر ٹریفک کی صورتحال کی نگرانی کر رہی ہیں، جبکہ ٹریفک افسران بارش کے دوران شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے متحرک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آج اور کل ملک بھر میں شدید بارشوں کا امکان، شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ انڈر پاسز کے نیچے غیر ضروری رش نہ لگائیں اور ٹریفک پولیس کے اہلکاروں سے مکمل تعاون کریں۔

پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ زیادہ پانی جمع ہونے والے مقامات سے گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو گزارنے سے گریز کریں، احتیاط کے ساتھ کم رفتار پر سفر کریں اور دورانِ ڈرائیونگ انڈیکیٹرز کا استعمال یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

ترجمان نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں شہری فوری طور پر پکار 15 پر رابطہ کریں یا تازہ ترین ٹریفک اور موسمی صورتحال سے آگاہ رہنے کے لیے اسلام آباد پولیس کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو فالو کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp