کینیا میں 15 ہاتھی پراسرار طور پر ہلاک، زہریلی کیڑے مار ادویات سے آلودہ ٹماٹر کھانے کا شبہ

جمعہ 31 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کینیا کے جنوبی علاقے میں امبوسیلی نیشنل پارک کے باہر 15 ہاتھی ہلاک ہو گئے ہیں، جن کی موت کی ابتدائی وجہ قریبی کھیتوں میں کیڑے مار ادویات سے آلودہ ٹماٹر کھانا قرار دی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:پوجا سے سونیا تک

کینیا وائلڈ لائف سروس (KWS) کے مطابق ابتدائی لیبارٹری تجزیے میں ہاتھیوں کے نمونوں سے سائینائیڈ کی موجودگی کے شواہد ملے ہیں۔ حکام کے مطابق 10 ہاتھیوں میں پہلے جسمانی مفلوجی کی علامات ظاہر ہوئیں اور وہ 2 روز کے اندر ہلاک ہو گئے، جبکہ 5 دیگر ہاتھی مردہ حالت میں ملے۔

وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں، تاہم فی الحال جان بوجھ کر زہر دینے کے شواہد نہیں ملے۔ حکام نے یہ بھی کہا ہے کہ ہاتھیوں کی جانب سے کھائے گئے زہریلے مادوں سے انسانوں کو فوری خطرہ لاحق نہیں۔

مزید پڑھیں: پرانی دشمی یا اتفاق : ہاتھی نے ایک ہی خاندان کا چوتھا فرد بھی تلاش کرکے ہلاک کردیا

ماہرین کے مطابق اس واقعے نے امبوسیلی نیشنل پارک کے اطراف زرعی سرگرمیوں میں اضافے پر تشویش پیدا کر دی ہے، کیونکہ خوراک اور پانی کی تلاش میں ہاتھی اکثر قریبی کھیتوں کا رخ کرتے ہیں۔ حکام کے مطابق گزشتہ کئی دہائیوں میں اس علاقے میں ایک ساتھ اتنی بڑی تعداد میں ہاتھیوں کی ہلاکت کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کو وار رسک انشورنس فہرست سے نکالنے کا فیصلہ، اسحاق ڈار کا خیرمقدم

لائیوایک سال میں 40 ہزار سے زائد انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز، 3 ہزار سے زیادہ دہشتگرد حملے ناکام، ڈی جی آئی ایس پی آر

فواد خان کے نئے روپ نے سب کو چونکا دیا، مداحوں نے کاسمیٹک پروسیجرز پر سوال اٹھا دیے

افغانستان: طالبان فوجی سربراہ کی رہائش گاہ نشانہ بن گئی

پنجاب اسمبلی بھرتیوں کا کیس: پرویز الٰہی کی اپیل 3 اگست کو سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر

ویڈیو

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فون گرو فارم خانیوال: جدید زراعت اور لائیو اسٹاک کی ترقی کا ایک مثالی ماڈل

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘