وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ امن منصوبے کے تحت اسلحہ چھوڑنے کے عمل پر ہونے والی پیشرفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو امید ہے کہ اس کے نتیجے میں غزہ امن منصوبے کے تمام وعدوں پر عملی درآمد کی راہ ہموار ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا ملک بھر میں بجلی چوری کے خلاف سخت کارروائی، فوری اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کا حکم
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان بورڈ آف پیس کے تحت غزہ امن منصوبے کے مطابق اسلحہ چھوڑنے کے عمل پر ہونے والی پیش رفت کا خیرمقدم کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس پیشرفت کے حصول میں ثالثی کا کردار ادا کرنے والے ممالک امریکا، مصر، قطر اور ترکیہ خصوصی طور پر خراج تحسین کے مستحق ہیں۔
Pakistan welcomes developments under the Board of Peace towards implementation of the process of disarmament under the Gaza Peace Plan.
The mediating countries including the United States of America, Egypt, Qatar, and Turkiye, deserve special appreciation for their efforts in…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 31, 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں یہ پیشرفت بورڈ آف پیس کے لیے ایک اہم کامیابی ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس پیشرفت کے بعد غزہ امن منصوبے کے تحت کیے گئے تمام وعدوں پر عمل درآمد کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیے: وزیراعظم نے ورلڈ بینک کی مالیاتی رپورٹ کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کر دی
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو یہ بھی امید ہے کہ یہ کوششیں فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے حصول میں مددگار ثابت ہوں گی اور بین الاقوامی قوانین، اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور ایک قابلِ اعتماد، وقت کے تعین پر مبنی سیاسی عمل کے ذریعے 1967ء سے پہلے کی سرحدوں کی بنیاد پر ایک آزاد، خودمختار اور جغرافیائی طور پر مربوط فلسطینی ریاست قائم کی جائے گی جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہوگا۔












