ریاض ایئر کا وسط اگست میں پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا امکان، ویب سائٹ پر بکنگ شروع

اتوار 2 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کی نئی اور جدید ترین ایئرلائن ریاض ایئر رواں ماہ اگست کے وسط میں پاکستان کے لیے باقاعدہ پروازوں کا آغاز کر رہی ہے۔ اس اقدام سے دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان فضائی رابطے مزید مضبوط ہوں گے اور لاکھوں مسافروں کو سفری سہولتیں میسر آئیں گی۔

اسلام آباد اور لاہور سے کتنی پروازیں؟

عرب نیوز کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی اے اے) کے ایک عہدیدار، جنہوں نے میڈیا سے بات کرنے کا اختیار نہ رکھنے کے باعث اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر گفتگو کی، نے بتایا کہ ’ریاض ایئر‘ رواں ماہ کے وسط میں اپنی پروازیں شروع کرنے کی توقع رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، خطے کی صورتحال اور پاک سعودی تعلقات پر تبادلہ خیال

عرب نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ’صرف چند معمولی رسمی تقاضے باقی رہ گئے ہیں جنہیں کسی بھی وقت پورا کیا جا سکتا ہے۔’عہدیدار کے مطابق ایئرلائن اسلام آباد سے 7 جبکہ لاہور سے 3 ہفتہ وار پروازیں آپریٹ کرے گی‘۔

ایئرلائن کی ویب سائٹ پر پہلے ہی اسلام آباد اور لاہور سے دنیا کے مختلف شہروں کے لیے بکنگ کھول دی گئی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کمپنی نے پاکستانی روٹس پر سنجیدگی سے کام شروع کر دیا ہے۔

دو طرفہ تعلقات کے لیے اہم پیش رفت

عہدیدار کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ‘ریاض ایئر’ کی آمد دونوں علاقائی دوست ممالک کے درمیان مضبوط ہوتے تعلقات کا واضح ثبوت ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس سے مسافروں کو بہتر معیار کی خدمات اور مسابقتی کرایوں کی صورت میں براہ راست فائدہ پہنچے گا۔

یہ معاہدہ دونوں ممالک کے لیے خاصی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ ہر سال ہزاروں پاکستانی حج و عمرہ کی ادائیگی اور روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب کا سفر کرتے ہیں۔

عرب نیوز کے مطابق اس وقت سعودی عرب میں 2 ملین سے زیادہ پاکستانی تارکینِ وطن مقیم ہیں جو دونوں ممالک کے درمیان مسلسل آمد و رفت رکھتے ہیں، اس لیے براہ راست اور سستی پروازوں کی سہولت ان کے لیے بڑی راحت ثابت ہو گی۔

کوالالمپور کے لیے پہلی براہ راست پرواز

عرب نیوز کے مطابق قابل ذکر بات یہ ہے کہ پاکستان کے لیے پروازوں کے آغاز کی یہ خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ریاض ایئر نے جنوب مشرقی ایشیا میں بھی اپنی سروسز کا آغاز کر رکھا ہے۔

 ایئرلائن کی پہلی براہ راست پرواز رواں ہفتے کوالالمپور پہنچی۔ ‘ریاض ایئر’ کی پرواز نمبر ‘آر ایکس 0783 جمعرات کی شام ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہوئی اور کوالالمپور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچنے پر اس کا باضابطہ استقبال کیا گیا۔

مزید پڑھیں:سعودی عرب میں پاکستانی سفیر کی وزیر خارجہ سے ملاقات، پاک سعودی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور

‘ریاض ایئر’ کو 2023 میں لانچ کیا گیا تھا۔ ایئرلائن جدید ٹیکنالوجی کو روایتی سعودی مہمان نوازی کے ساتھ ملا کر مسافروں کے لیے سفر کو ایک نئے معیار پر لے جانا چاہتی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت سعودیہ نے جون میں پاکستان کے ساتھ فضائی نقل و حمل کی خدمات کے معاہدے کی منظوری دی تھی، جبکہ ماضی میں بھی دونوں ممالک اسی نوعیت کے معاہدوں پر دستخط کر چکے ہیں۔

‘ریاض ایئر’ کا پاکستان میں آغاز نہ صرف دو طرفہ ہوابازی تعلقات کو مزید تقویت دے گا بلکہ سعودی عرب میں مقیم لاکھوں پاکستانیوں اور حج و عمرہ زائرین کے لیے سفری سہولیات میں بھی خاطر خواہ اضافہ کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ، ویسٹ انڈیز کی ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

کسی کو شکایت ہے تو الیکشن کمیشن سے رجوع کرے، ن لیگ نے آزاد کشمیر میں دھاندلی کا الزام مسترد کردیا

برطانیہ کا صدیوں پرانا نظام بدلنے کی تیاری؟ وزیراعظم اینڈی برنہم کا اہم بیان سامنے آگیا

مظفرآباد میں ایم این اے صلاح الدین جونیجو پر حملہ کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے، بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی کا آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی کا الزام، نتائج تسلیم نہ کرنے کا اعلان کردیا

ویڈیو

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

براڈ پیک پر برفانی تودے سے ہلاک نرمل پرجا کی لاش مل گئی، ریسکیو آپریشن جاری

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور