سوات کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش دھماکہ، پولیس جوانوں سمیت 14 افراد جاں بحق، 18 سے زیادہ زخمی

اتوار 2 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے علاقے کبل میں پولیس اسٹیشن کے باہر مبینہ خودکش دھماکے میں پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد جاں بحق جبکہ 18 سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔ واقعے کے بعد امدادی کارروائیاں تیز کر دی گئیں، جبکہ علاقے میں سیکیورٹی  ہائی الرٹ اور سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

کبل پولیس اسٹیشن کے باہر زور دار دھماکہ

سوات کے علاقے کبل میں اتوار کی شام پولیس اسٹیشن کے باہر ایک زور دار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں پولیس جوانوں اور عام شہریوں سمیت متعدد 14 افراد جاں بحق اور 18 سےزیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:باجوڑ خود کش دھماکہ، جاں بحق افراد کی تعداد 55 ہو گئی، کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک

سوات پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے کے بعد پولیس، ریسکیو اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات عمر خان کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ یہ خودکش حملہ تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک حملہ آور نے کبل پولیس تھانے کے باہر خود کو دھماکے سے اڑا لیا، تاہم واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

جاں بحق افراد اور زخمیوں کی تعداد

ریسکیو 1122 کے مطابق دھماکے میں اب تک 14 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے، جبکہ 18 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جاں بحق افراد میں سے 9 کی لاشیں سیدو شریف سینٹرل اسپتال اور 5 کی لاشیں کبل اسپتال منتقل کی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر پولیس جوان شامل ہیں، تاہم شہری بھی اس سانحے کا نشانہ بنے ہیں۔

امدادی کارروائیاں تاحال جاری

ریسکیو 1122 کے ترجمان نے بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 شاہ فہد کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سوات شعیب منصور کی نگرانی میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

مزید پڑھیں:بولان میں بلوچستان کانسٹبلری کے ٹرک پر خودکش دھماکہ، 9 پولیس اہلکار جاں بحق

ریسکیو آپریشن میں 13 ایمبولینسیں اور 45 سے زیادہ اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ ملبہ ہٹانے اور متاثرین کی تلاش کا عمل بھی جاری ہے۔

تحقیقات کا آغاز، شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں

ڈی پی او سوات نے بتایا کہ دھماکے کے فوراً بعد تفتیشی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کرنے کے ساتھ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ حکام واقعے کی نوعیت اور اس میں ملوث عناصر کا تعین کرنے کے لیے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

عینی شاہد نے کیا دیکھا؟

واقعے کے ایک عینی شاہد کے مطابق کبل میں معمول کے مطابق زندگی جاری تھی کہ اچانک پولیس تھانے کے سامنے زور دار دھماکہ ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ دھماکے کے بعد ہر طرف افراتفری پھیل گئی، متعدد لاشیں سڑک پر پڑی تھیں اور زخمی مدد کے لیے پکار رہے تھے۔

سیکیورٹی  ہائی الرٹ، سرچ آپریشن شروع

دھماکے کے بعد سوات بھر میں سیکیورٹی  ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ حساس مقامات کی نگرانی بھی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جنوبی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ ناکام بنا دیا، 4 فتنہ الخوارج دہشتگرد ہلاک

خیبر پختونخوا، خصوصاً ملاکنڈ ڈویژن، ماضی میں بھی دہشتگردی کے متعدد واقعات کا سامنا کر چکا ہے۔ حالیہ برسوں میں سیکیورٹی  فورسز کی کارروائیوں کے باعث صورتحال میں نمایاں بہتری آئی۔

تاہم وقفے وقفے سے پیش آنے والے ایسے حملے سیکیورٹی اداروں کے لیے بدستور ایک بڑا چیلنج سمجھے جاتے ہیں۔ واقعے کی مکمل نوعیت اور ذمہ دار عناصر کے بارے میں حکام کی تحقیقات جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان کابینہ کے تاریخی فیصلے، گوادر میں 14 ارب ڈالر کے بڑے گیس ٹرمینل کی منظوری

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد میں اندرونی اختلافات پر تصادم، فائرنگ اور پتھراؤ، متعدد رہنما اور کارکنان زخمی

آزاد کشمیر انتخابات: وادی کی 5 نشستوں کے نتائج آگئے، ن لیگ نے 3، پیپلز پارٹی نے 2 نشستیں جیت لیں

آزاد کشمیر انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی، ایسے نتائج کسی صورت قبول نہیں ہوں گے، راجا پرویز اشرف

ایل اے 44 ویلی 5: ن لیگ کے امیدوار احمد رضا قادری بھاری اکثریت سے کامیاب

ویڈیو

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

براڈ پیک پر برفانی تودے سے ہلاک نرمل پرجا کی لاش مل گئی، ریسکیو آپریشن جاری

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور