پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پورٹ آف اسپین میں کھیلے جا رہے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے روز میزبان ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنا لیے۔ دن کے اختتام پر جسٹن گریوز 64 اور کپتان روسٹن چیز 36 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔
مزید پڑھیں:پہلا ٹیسٹ: پاکستان ویسٹ انڈیز سے 90 رنز سے شکست کھا گیا، 211 کا ہدف حاصل نہ ہوسکا
ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم پاکستانی بولرز نے ابتدا میں میزبان ٹیم پر دباؤ برقرار رکھا۔ ٹیگنرائن چندرپال 15 رنز بنا کر محمد علی کا شکار بنے، جبکہ برینڈن کنگ 46 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے کے بعد علی عثمان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔
Always backed Pakistan.
But with this team & mindset, beating WI in the West Indies looks extremely difficult .
Test cricket demands steel, clarity and fight. Right now, those qualities are missing.
Sorry, but that’s the reality has to be said. #wivpak pic.twitter.com/ryrfeq3SPg
— Nibraz Ramzan (@nibraz88cricket) August 2, 2026
کاویم ہوج 10، عامر جنگو 26 اور کپتان شائی ہوپ 29 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ ایک موقع پر ویسٹ انڈیز کی 5 وکٹیں 173 رنز پر گر چکی تھیں، تاہم جسٹن گریوز اور روسٹن چیز نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے چھٹی وکٹ کے لیے ناقابل شکست 66 رنز کی شراکت قائم کی اور اپنی ٹیم کو مستحکم پوزیشن میں پہنچا دیا۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل 11: بابراعظم نے ویرات کوہلی کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا
پاکستان کی جانب سے محمد علی نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 49 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ علی عثمان، ساجد خان اور عبید شاہ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
A proud moment 🇵🇰✨
Babar Azam and Mohammad Abbas present Test caps to debutants Ubaid Shah and Muhammad Awais Zafar ahead of the match 🧢💫#WIvPAK | #PakistanCricket pic.twitter.com/gCHb3QHL1c
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 2, 2026
واضح رہے کہ 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر رکھی ہے، جس کے باعث گرین شرٹس کو سیریز برابر کرنے کے لیے اس میچ میں کامیابی درکار ہے۔













