پاکستان کے لیے ایک اور بڑا اعزاز، جہاں قومی کھلاڑی احسان محسود نے تھائی لینڈ میں منعقدہ تائیکوانڈو چیمپیئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔
مزید پڑھیں:ہیرو اوپن ملائیشیا انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپیئن شپ میں پاکستان کے 4 میڈلز
احسان محسود نے ایونٹ کے ابتدائی مرحلے میں قازقستان کے حریف کو شکست دے کر کامیاب آغاز کیا، جبکہ سیمی فائنل میں انہوں نے بھارت کے کھلاڑی کو زیر کرکے فائنل میں جگہ بنائی۔
پاکستان کے لیے ایک اور بڑا اعزاز
قومی کھلاڑی احسان محسود نے تھائی لینڈ میں ہونے والی تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا
احسان محسود نے سیمی فائنل میں بھارت کے حریف کو اور فائنل میں سری لنکا کو شکست دیکر گولڈ میڈل جیت لیا@iamabidmalik @HussainAhmedCh8 pic.twitter.com/aTxpup7rAS— Media Talk (@mediatalk922) August 3, 2026
فائنل میں پاکستانی کھلاڑی نے سری لنکا کے حریف کو شکست دے کر طلائی تمغہ اپنے نام کیا اور بین الاقوامی مقابلے میں پاکستان کا سبز ہلالی پرچم سربلند کر دیا۔
کامیابی کے بعد احسان محسود نے گولڈ میڈل کو اللہ تعالیٰ کے فضل، والدین کی دعاؤں اور پاکستانی عوام کی محبت کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے اپنی فتح پوری قوم کے نام کر دی۔
مزید پڑھیں:چھٹی ایشین تائیکوانڈو چیمپیئن شپ کا ٹائٹل پاکستان نے اپنے نام کرلیا
احسان محسود کی شاندار کامیابی پر ملک بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، جبکہ کھیلوں سے وابستہ شخصیات اور شائقین نے انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اس کامیابی کو نوجوان نسل کے لیے باعثِ فخر اور حوصلہ افزا قرار دیا۔














