آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دو مراحل مکمل ہونے کے بعد نئی حکومت کی تشکیل کے لیے سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں، اور سیاسی جماعتوں کی نظریں اب پونچھ ڈویژن کے انتخابات پر ہیں۔
مسلم لیگ (ن) اپنی کامیابی کو حکومت سازی کے لیے کافی قرار دے رہی ہے، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے متعدد حلقوں میں انتخابی دھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہوئے نتائج پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
ایسے میں سیاسی حلقوں میں یہ سوال زیر بحث ہے کہ آزاد کشمیر کا اگلا وزیراعظم کون ہوگا، کیا مسلم لیگ (ن) تنہا حکومت بنائے گی یا کسی اتحادی جماعت کی حمایت درکار ہوگی؟ تفصیلات جانیے عمار مسعود اور غلام مصطفیٰ ہاشمی کے ساتھ













