ایلون مسک اور سیم آلٹ مین میں مصنوعی ذہانت کے مستقبل پر اختلاف، دولت اور پیسے کے کردار پر بحث

پیر 3 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مصنوعی ذہانت کے مستقبل کو لے کر دنیا کے دو بڑے ٹیک رہنماؤں سیم آلٹ مین اور ایلون مسک کے درمیان اختلاف سامنے آ گیا ہے۔ اوپن اے آئی کے سربراہ سیم آلٹ مین نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے بڑھتے اثرات کے باوجود آئندہ 10 برس میں پیسے کی اہمیت برقرار رہے گی۔

ایک حالیہ سڑک پر کیے گئے انٹرویو میں جب سیم آلٹ مین سے ایلون مسک کے پیسے کی اہمیت ختم ہونے سے متعلق مؤقف کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے باعث دولت اور طاقت کے چند ہاتھوں میں مرکوز ہونے کا خطرہ موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک سیم آلٹمین کے خلاف مقدمہ کیوں ہارے؟ تکنیکی وجہ سامنے آگئی

سیم آلٹ مین کا کہنا تھا کہ ‘میرا خیال ہے کہ 10 سال بعد بھی پیسہ اہمیت رکھے گا۔ مصنوعی ذہانت کے حوالے سے میری سب سے بڑی تشویش طاقت اور دولت کا ارتکاز ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسی کئی وجوہات موجود ہیں جن کی بنیاد پر یہ نہیں کہا جا سکتا کہ مصنوعی ذہانت خود بخود دولت کی غیر مساوی تقسیم کا مسئلہ حل کردے گی۔

دوسری جانب اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے ایک حالیہ انٹرویو میں پیش گوئی کی تھی کہ 2036 تک پیسے کی اہمیت کم ہو سکتی ہے۔ ان کے مطابق اگر خوراک، رہائش، نقل و حمل اور تفریح جیسی ضروریات بہت زیادہ مقدار میں دستیاب ہو جائیں تو انسان کو پیسے کی ضرورت کم محسوس ہوگی۔

ایلون مسک کا مؤقف ہے کہ مصنوعی ذہانت سے چلنے والی مصنوعات اور خدمات دنیا بھر میں اتنی زیادہ مقدار میں دستیاب ہو سکتی ہیں کہ موجودہ معاشی نظام کی بنیادیں تبدیل ہوجائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: مصنوعی ذہانت پر کنٹرول کی جنگ: ایلون مسک اور سیم آلٹمین عدالت میں آمنے سامنے

دونوں ٹیک رہنما اس بات پر متفق ہیں کہ مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس پیداوار میں غیر معمولی اضافہ کریں گے اور اشیا کی تیاری کی لاگت میں نمایاں کمی آئے گی، تاہم اختلاف اس بات پر ہے کہ اس ترقی کے فوائد سب تک یکساں پہنچیں گے یا نہیں۔

ایلون مسک کا نظریہ یہ ہے کہ اگر خودکار نظام انتہائی مؤثر انداز میں اشیا اور خدمات پیدا کرنے لگیں تو کمیابی ختم ہو جائے گی اور پیسے کی بنیادی ضرورت کم ہوجائے گی۔

اس کے برعکس سیم آلٹ مین کا مؤقف ہے کہ صرف وافر پیداوار سے برابری پیدا نہیں ہوتی۔ ان کے مطابق اگر گاڑی یا گھر بنانا بہت سستا بھی ہو جائے تب بھی ملکیت کے حقوق، سرمایہ دارانہ نظام اور بڑی کمپنیوں کی طاقت جیسے عوامل میں پیسے کا کردار برقرار رہ سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک میں مون سون کی تباہ کاریاں جاری، چوتھے اسپیل میں جاں بحق افراد کی تعداد 136 ہوگئی

ویسٹ انڈیز پہلی اننگز میں 344 رنز بنا کر آؤٹ، روسٹن چیس کی نصف سنچری، ساجد خان کی 4 وکٹیں

امریکا میں چھوٹی برقی گاڑیوں کا دور, کم قیمت ’ٹائنی‘ کاروں پر کمپنیوں کا بڑا داؤ

محسن نقوی کی گفتگو اور انداز گفتگو پر اعتراض مگر نواز شریف نے جواب دینے سے منع کردیا، رانا ثنااللہ

آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کا مینڈیٹ چوری کیا گیا، ن لیگ کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے، بلاول بھٹو

ویڈیو

ن لیگ نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں میدان مار لیا، نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات

اسلام آباد میں احتجاج کی کال: مارگلہ کے دامن میں پھر سے کنٹینرز کے ’پہاڑ‘ کھڑے ہوگئے

آزاد کشمیر اسمبلی انتخابات کے دو مراحل مکمل، نئی حکومت کو کیا چیلنجز درپیش، وزیراعظم کون بنے گا؟

کالم / تجزیہ

پہلا دروازہ

خبردار، نظام اسی مہینے میں ری سیٹ ہوسکتا ہے

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ