لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں، متعدد دہشتگرد ہلاک، ٹھکانے تباہ

منگل 4 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں ’عزمِ استحکام‘ ویژن کے تحت دہشتگردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے ضلع لکی مروت میں فتنہ الخوارج کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے۔

مزید پڑھیں:لکی مروت اور جنوبی وزیرستان میں خوارج کے حملے، پولیس افسر اور صوبیدار شہید

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائیوں کے دوران متعدد خوارج دہشتگرد ہلاک ہوئے، جبکہ کئی دہشتگردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا مکمل تحفظ رہے اور مقامی آبادی کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچے۔

مزید پڑھیں:جنوبی وزیرستان اور لکی مروت میں دھماکے، پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید، 20 سے زائد زخمی

ذرائع نے مزید بتایا کہ سیکیورٹی فورسز خیبرپختونخوا میں پائیدار امن کے قیام اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp