نواز شریف سے گزارش ہے کہ مریم نواز کو کراچی بھیج دیں، شاید وہ شہر کو ٹھیک کردیں، وسیم اختر

منگل 4 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق میئر کراچی اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما وسیم اختر نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو کراچی بھیجیں، شاید وہ شہر کے مسائل حل کرسکیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیا ایم کیو ایم کی اعلی قیادت کراچی کے میئر شپ کے خواب دیکھ رہی ہے؟

لاہور میں یونیورسٹی آف لاہور کے زیر اہتمام ’گورننس، لیکن نظام کیا؟‘کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی بیٹی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو کراچی بھیجیں، شاید وہ کراچی کو ٹھیک کردیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے لوگ جو مشکلات برداشت کر رہے ہیں، انہیں کس بات کی سزا دی جا رہی ہے؟ آپ لوگ کراچی آ کر دیکھیں کہ وہاں کے حالات کیا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’چاہتا ہوں یہ چیزیں نہ ہوں، پارٹی کارکنان سکون کا سانس لیں‘، وسیم اختر کا خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال کی لفظی جنگ پر ردعمل

وسیم اختر نے کہا کہ وہ گزشتہ روز لاہور آئے تو دیکھا کہ لاہور ماشا اللہ دبئی کا مقابلہ کررہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے مسائل کے حل کے لیے بھی عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp