وزیراعظم شہباز شریف سے جائیکا کے صدر کی ملاقات، معدنیات، ہنرمندی اور ایس ایم ایز میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

بدھ 5 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا) کے صدر ڈاکٹر تناکا اکیہیکو کی قیادت میں 9 رکنی وفد نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور جاپان کے درمیان دیرینہ شراکت داری، معاشی اصلاحات اور مختلف ترقیاتی شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جاپان اور جائیکا کے ساتھ اپنی دہائیوں پر محیط تاریخی شراکت داری کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جائیکا کے صدر کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت نے اجتماعی کوششوں سے مشکل معاشی چیلنجز پر قابو پایا اور اب پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے اصلاحات کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی اصلاحات کے نتیجے میں صرف تین برس کے دوران سرکاری محصولات میں دوگنا اضافہ ہوا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ نوجوانوں کو ہنر، تکنیکی تربیت اور باعزت روزگار کی فراہمی، خواتین کو بااختیار بنانا اور معدنیات کے شعبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے معدنیات کے شعبے میں جائیکا کے تکنیکی تعاون کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار (ایس ایم ایز) کے فروغ کے لیے اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) میں اصلاحات کی گئی ہیں اور اس شعبے میں جائیکا کا تعاون برآمدات بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے حالیہ زلزلے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر جائیکا کے صدر سے تعزیت کا اظہار کیا، جس پر ڈاکٹر تناکا اکیہیکو نے شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، فلسطینی ریاست کے قیام کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف

جائیکا کے صدر نے پاکستان میں پرتپاک میزبانی پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ جائیکا اور پاکستان کے درمیان تعاون کی ایک طویل تاریخ ہے اور ادارہ صحت، تعلیم، شہری و دیہی ترقی، فنی و پیشہ ورانہ تربیت اور صنعتی ترقی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ترقیاتی ترجیحات کے مطابق تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

ڈاکٹر تناکا اکیہیکو نے مشرقِ وسطیٰ میں قیامِ امن کے لیے پاکستان اور اس کی قیادت کی کوششوں کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ جاپان سمیت عالمی برادری ان اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

ملاقات میں وفاقی وزرا احسن اقبال، احد خان چیمہ، ڈاکٹر مصدق مسعود ملک، حنیف عباسی، سردار اویس احمد خان لغاری، شزا فاطمہ خواجہ، وزیراعظم کے معاونینِ خصوصی سید طارق فاطمی اور ہارون اختر سمیت متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ابھیشیک شرما کا ان چاہا عالمی ریکارڈ: ’گولڈن ڈک‘ کے ’معرکے‘ میں شاداب و راشد خان کو پیچھے چھوڑ دیا

عطااللہ تارڑ کا خیبرپختونخوا حکومت سے 13 سال کا حساب لینے کا اعلان، ریڈیو پاکستان پشاور کی نوتعمیر شدہ عمارت کا افتتاح کردیا

اسلام آباد: امن و امان کے لیے استعمال ہونے والے کنٹینرز کے مالکان کو کرائے کی ادائیگی کا اعلان

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس شروع: جنگوں نے دنیا کو تباہ کن اثرات سے دوچار کیا، انتونیو گوتریس

پنجاب ایپکس کمیٹی اجلاس میں اہم بریفنگ: کچے کے علاقے میں  30 ارب روپے سے زائد کا ترقیاتی پیکیج، کرپشن پر 718 پولیس اہلکار برطرف

ویڈیو

’بڑا ہوکر اپنے والد کی طرح پولیس افسر بنوں گا‘، شہید ایس پی اکبر شنواری کے بیٹے ایمل کا عزم

تحریک انصاف کو احتجاج کے بجائے مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے، عمران خان مذاکرات کے ذریعے ہی باہر آسکتے ہیں، سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان

27 ستمبر احتجاج: پی ٹی آئی کے مکمل خاتمے کا پلان؟ محسن نقوی نے وارننگ دیدی

کالم / تجزیہ

سید مودودیؒ آج بھی کیوں پڑھے جا رہے ہیں؟

اسلام آباد کو سومنات بنا دیں گے

سومنات: جب تاریخ سیاسی نعرہ بن جائے