غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، فلسطینی ریاست کے قیام کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف

جمعہ 31 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ امن منصوبے کے تحت اسلحہ چھوڑنے کے عمل پر ہونے والی پیشرفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو امید ہے کہ اس کے نتیجے میں غزہ امن منصوبے کے تمام وعدوں پر عملی درآمد کی راہ ہموار ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا ملک بھر میں بجلی چوری کے خلاف سخت کارروائی، فوری اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کا حکم

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان بورڈ آف پیس کے تحت غزہ امن منصوبے کے مطابق اسلحہ چھوڑنے کے عمل پر ہونے والی پیش رفت کا خیرمقدم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس پیشرفت کے حصول میں ثالثی کا کردار ادا کرنے والے ممالک امریکا، مصر، قطر اور ترکیہ خصوصی طور پر خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں یہ پیشرفت بورڈ آف پیس کے لیے ایک اہم کامیابی ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس پیشرفت کے بعد غزہ امن منصوبے کے تحت کیے گئے تمام وعدوں پر عمل درآمد کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیے: وزیراعظم نے ورلڈ بینک کی مالیاتی رپورٹ کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کر دی

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو یہ بھی امید ہے کہ یہ کوششیں فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے حصول میں مددگار ثابت ہوں گی اور بین الاقوامی قوانین، اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور ایک قابلِ اعتماد، وقت کے تعین پر مبنی سیاسی عمل کے ذریعے 1967ء سے پہلے کی سرحدوں کی بنیاد پر ایک آزاد، خودمختار اور جغرافیائی طور پر مربوط فلسطینی ریاست قائم کی جائے گی جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ابھیشیک شرما کا ان چاہا عالمی ریکارڈ: ’گولڈن ڈک‘ کے ’معرکے‘ میں شاداب و راشد خان کو پیچھے چھوڑ دیا

عطااللہ تارڑ کا خیبرپختونخوا حکومت سے 13 سال کا حساب لینے کا اعلان، ریڈیو پاکستان پشاور کی نوتعمیر شدہ عمارت کا افتتاح کردیا

اسلام آباد: امن و امان کے لیے استعمال ہونے والے کنٹینرز کے مالکان کو کرائے کی ادائیگی کا اعلان

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس شروع: جنگوں نے دنیا کو تباہ کن اثرات سے دوچار کیا، انتونیو گوتریس

پنجاب ایپکس کمیٹی اجلاس میں اہم بریفنگ: کچے کے علاقے میں  30 ارب روپے سے زائد کا ترقیاتی پیکیج، کرپشن پر 718 پولیس اہلکار برطرف

ویڈیو

’بڑا ہوکر اپنے والد کی طرح پولیس افسر بنوں گا‘، شہید ایس پی اکبر شنواری کے بیٹے ایمل کا عزم

تحریک انصاف کو احتجاج کے بجائے مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے، عمران خان مذاکرات کے ذریعے ہی باہر آسکتے ہیں، سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان

27 ستمبر احتجاج: پی ٹی آئی کے مکمل خاتمے کا پلان؟ محسن نقوی نے وارننگ دیدی

کالم / تجزیہ

سید مودودیؒ آج بھی کیوں پڑھے جا رہے ہیں؟

اسلام آباد کو سومنات بنا دیں گے

سومنات: جب تاریخ سیاسی نعرہ بن جائے