بھلوال میں کام سے غیرحاضری پر ملازم کی زبان قینچی سے کاٹنے کا مبینہ واقعہ، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں

جمعرات 6 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب کے ضلع سرگودھا کی تحصیل بھلوال میں کام سے چھٹی کرنے پر ایک ملازم کی زبان قینچی سے کاٹنے کا مبینہ واقعہ پیش آیا ہے، جس کے بعد پولیس نے مقدمے کے اندراج کے لیے کارروائی اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زخمی شخص کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:’پنجاب پولیس پاکستان ایپ‘ گمشدہ دستاویزات کی رپورٹ اب گھر بیٹھے ممکن

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شہری کی اہلیہ کی درخواست موصول ہوئی ہے، جس میں 4 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ درخواست کے مطابق متاثرہ شخص بیماری کے باعث کام پر نہیں جا سکا، جس پر مبینہ طور پر ایک ملزم گھر میں داخل ہوا، اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں قینچی سے اس کی زبان کاٹ دی۔

پولیس کے مطابق واقعے کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور شواہد کی روشنی میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی واقعے کی اصل نوعیت اور ذمہ داران کا تعین کیا جا سکے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp