ٹک ٹاک صارفین کو ڈزنی کے مشہور کردار استعمال کرنے کی اجازت مل گئی

جمعرات 6 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

والٹ ڈزنی نے مختصر ویڈیوز کے پلیٹ فارم ’ٹک ٹاک‘ کے ساتھ ایک منفرد معاہدہ کیا ہے، جس کے تحت پہلی بار منتخب کریئیٹرز کو ڈزنی کے مشہور کرداروں اور مناظر کو اپنی ویڈیوز میں استعمال کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:ڈزنی لینڈ میں افسوسناک واقعہ: جھولے کی سواری کے دوران 60 سالہ خاتون کا انتقال

ڈزنی کے مطابق ابتدائی مرحلے میں امریکا میں منتخب تخلیق کاروں کو مارول، اسٹار وارز اور پکسر کے کرداروں اور مناظر تک رسائی دی جائے گی۔ ان میں ڈارتھ ویڈر، اسپائیڈر مین اور موآنا جیسے مقبول کردار بھی شامل ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد مداحوں کے تخلیق کردہ مواد کو فروغ دینا اور فلموں کی مقبولیت کو مزید بڑھانا ہے۔ اس مواد کا کچھ حصہ ڈزنی کے اپنے مختصر ویڈیو پلیٹ فارم پر بھی دکھایا جائے گا، جو فی الحال صرف امریکا میں دستیاب ہے۔

مزید پڑھیں:دنیا کے 12ڈزنی پارکوں کی صرف 12دن میں سیر

دوسری جانب، ڈزنی کی تازہ مالیاتی رپورٹ میں بھی کمپنی نے توقعات سے بہتر نتائج دیے ہیں۔ فلم ٹوائے اسٹوری 5 کی کامیابی اور تھیم پارکس میں آنے والے سیاحوں کی تعداد میں اضافے کے باعث کمپنی کی آمدنی میں نمایاں اضافہ ہوا، جبکہ شیئرز کی قیمت پری مارکیٹ ٹریڈنگ میں 4.6 فیصد بڑھ گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

الیکشن کمیشن کی قائد حزب اختلاف کے اثاثوں سے متعلق کیس زیر سماعت ہونے کی خبروں کی تردید

تہران واشنگٹن مذاکرات: ماہرین نے امریکا کو ایران کی حکمتِ عملی سے خبردار کردیا

سپریم کورٹ کا مالک اور کرایہ دار کے تنازع پر اہم فیصلہ، ہائیکورٹ کا حکم کالعدم

پی سی بی کا بڑا ایکشن: کرکٹر حمزہ نذر 2 سال کے لیے معطل، 10 لاکھ روپے جرمانہ

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے اہم ملاقات کریں گے

ویڈیو

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے اہم ملاقات کریں گے

وزیراعظم، اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورۂ سعودی عرب آج سے، خطے کی صورتحال اور فلسطین سمیت اہم امور پر مشاورت ہوگی، دفتر خارجہ

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ