دنیا کے 12ڈزنی پارکوں کی صرف 12دن میں سیر

بدھ 22 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جارجیا سے تعلق رکھنے والے ڈزنی پارکوں کے دیوانے ایک شخص نے12دنوں میں دنیا کے 12ڈزنی پارکوں کی سیر کی۔

امریکی ریاست جارجیا سے تعلق رکھنے والے نیتھن فائر شیٹس نامی شخص نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر 12ویں ڈزنی پارک کا سفر مکمل ہونے کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ’’12پارکس،12دن،216رائیڈز۔دی ڈزنی گلوبل رائیڈ چیلنج ختم ہوا‘‘

نیتھن فائر شیٹس نے اپنا پراجیکٹ دی ڈزنی گلوبل رائیڈ چیلنج 8مارچ کو پیرس کے ڈزنی لینڈ سے شروع کیا، اور اتوار کے روز فلوریڈا کے میجک کنگڈم پارک میں اپنا سفر مکمل کیا۔

ان 12ڈزنی پارکوں کی سیر کے دوران کتنا خرچہ آیا؟ اس حوالے سے نیتھن فائر شیٹس نے ابھی تک کچھ نہیں بتایا۔

نیتھن فائر شیٹس کا کہنا تھا کہ انہیں ابھی تک یقین نہیں ہو رہا کہ انہوں نےدنیا کے 12ڈزنی پارکوں کی سیر 12دنوں میں مکمل کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں