صومالیہ کے وزیر دفاع کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال

جمعرات 6 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی جمہوریہ صومالیہ کے وزیر دفاع، سفیر احمد معلم فقی کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر کا این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ، مون سون سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سکیورٹی صورتحال اور پاکستان و صومالیہ کے درمیان دفاعی و سکیورٹی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں فریقوں نے مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے فوجی روابط، عسکری تعاون اور استعدادِ کار بڑھانے کے منصوبوں کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر اتفاق کیا اور دفاعی شعبے میں قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس موقعے پر صومالیہ کے وزیر دفاع نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی مستقل حمایت اور پاکستان کی مسلح افواج کے پیشہ ورانہ کردار کو سراہتے ہوئے اس کی تعریف کی۔

مزید پڑھیے: جی ایچ کیو میں پی ایل اے کی 99ویں سالگرہ کی تقریب، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاک چین دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان صومالیہ کی سیکیورٹی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے، اس کے دفاعی اداروں کی استعداد بڑھانے اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اب ویکسین فریج کی محتاج نہیں رہے گی، سائنسدانوں نے دوا ضائع ہوجانے کے بڑے مسئلے پر قابو پالیا

پشاور ہائیکورٹ نے 2 سابق افغان جرنیلوں کی پاکستان میں عارضی قیام کی درخواستیں مسترد کر دیں

شہبازشریف کا مستقبل کیا؟ بڑی خبر، کراچی میں ایم کیو ایم کی جگہ پی ٹی آئی کیوں؟ نئے صوبوں کا قیام، اندر کی خبر

1967 کی سرحدوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہی خطے میں امن کا راستہ ہے، پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کا مشترکہ بیان

فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے نئے ڈائریکٹر جنرل مقرر، جہانزیب شنواری یکم اکتوبر سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے

ویڈیو

شہبازشریف کا مستقبل کیا؟ بڑی خبر، کراچی میں ایم کیو ایم کی جگہ پی ٹی آئی کیوں؟ نئے صوبوں کا قیام، اندر کی خبر

براڈ پیک سانحہ: نرمل پرجا سمیت 5 بین الاقوامی کوہ پیماؤں کی لاشیں اسکردو منتقل، 2 لاپتا افراد کی تلاش جاری

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے اہم ملاقات کریں گے

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ