وزیراعلیٰ مریم نواز کی پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کا پہلا مرحلہ جلد مکمل کرنے کی ہدایت

جمعہ 7 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ڈی پی) کے حوالے سے خصوصی جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے حکام کو پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے پہلے مرحلے کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف سے گزارش ہے کہ مریم نواز کو کراچی بھیج دیں، شاید وہ شہر کو ٹھیک کردیں، وسیم اختر

انہوں نے ہدایت کی کہ مون سون سیزن کے اختتام کے فوراً بعد پنجاب کے ہر شہر میں خستہ حال اور بوسیدہ عمارتوں کا جامع سروے کیا جائے تاکہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے بروقت اقدامات کیے جا سکیں۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ نے سیوریج اور ڈرینیج منصوبوں کے اثرات کا تفصیلی جائزہ لینے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ ان منصوبوں کی افادیت کا باقاعدہ مطالعہ کیا جائے۔

مریم نواز شریف نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام سے متعلق عوامی رائے اور فیڈبیک حاصل کرنے کی بھی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی کامیابی کا اصل معیار عوام کو درپیش مسائل کا مؤثر حل اور ان کا اطمینان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’میں نے اپنی روح بیچ دی تھی‘، ایک کروڑ قرض نے معروف اداکارہ کو سی گریڈ فلموں میں کام پر مجبور کردیا

فارم 24 کی عدم فراہمی کے دعوے بے بنیاد ہیں، الیکشن کمیشن آزاد کشمیر

 ایران جنگ جلد ختم ہو جائے گی، آبنائے ہرمز کھولنے کے عبوری معاہدے کے امکانات روشن، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی کوئی نئی پیشکش نہیں کی، اسپیکر ایاز صادق

راولپنڈی: لاپتا 6 سالہ بچی کی تلاش دوسرے روز بھی جاری، نالہ لئی میں سرچ آپریشن کا دائرہ وسیع

ویڈیو

 ایران جنگ جلد ختم ہو جائے گی، آبنائے ہرمز کھولنے کے عبوری معاہدے کے امکانات روشن، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

آزاد کشیر کے عوام نے مسلم لیگ ن پر اعتماد کیا، ہم پیپلز پارٹی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، شاہ غلام قادر

شہبازشریف کا مستقبل کیا؟ بڑی خبر، کراچی میں ایم کیو ایم کی جگہ پی ٹی آئی کیوں؟ نئے صوبوں کا قیام، اندر کی خبر

کالم / تجزیہ

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟