امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے ایران کے ساتھ جاری جنگ زیادہ دیر تک نہیں چل سکتی اور یہ جلد ختم ہو جائے گی، جبکہ آبنائے ہرمز سے متعلق معاہدہ بھی حتمی مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔
مزید پڑھیں:ایران سے مذاکرات جاری ہیں، اب معاہدہ ہوگا یا سرنڈر، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان
وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران اس جنگ کو زیادہ عرصے تک جاری رکھنے کی پوزیشن میں نہیں ہے، اسی لیے انہیں امید ہے کہ لڑائی جلد اختتام پذیر ہوگی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ امریکی دفاعی صنعت ہتھیاروں کی پیداوار میں اضافہ کر رہی ہے تاکہ ضروری دفاعی ضروریات پوری کی جا سکیں۔
Trump: I think the war with Iran will end pretty soon. I don’t think they can go much longer.
Q: Have you reached a deal to reopen the strait of Hormuz?
Trump: It’s sort of open right now. pic.twitter.com/J3lcPyuVwM
— Acyn (@Acyn) August 6, 2026
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا، ایران اور خطے کے ثالث ممالک کے درمیان آبنائے ہرمز کو دوبارہ مکمل طور پر بحری آمدورفت کے لیے کھولنے سے متعلق مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ مجوزہ معاہدے کے تحت بحری جہازوں کی محفوظ آمدورفت کا نیا طریقہ کار طے کیا جا رہا ہے، تاہم بعض نکات پر ابھی بھی اختلافات موجود ہیں۔
مزید پڑھیں:امریکا ایران کشیدگی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کی دوبارہ ناکہ بندی کا اعلان
آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین تجارتی گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے، جہاں سے عالمی سطح پر خام تیل کی بڑی مقدار گزرتی ہے۔ اس راستے میں تعطل کے باعث عالمی توانائی منڈی اور تیل کی قیمتیں شدید متاثر ہوئی ہیں۔














