آٹے کی قیمتوں میں پھر اضافہ، 20 کلو تھیلا 3 ہزار روپے سے تجاوز کرگیا

جمعہ 7 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک کے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 100 روپے تک اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق کئی بڑے شہروں میں آٹے کا تھیلا 3 ہزار روپے سے تجاوز کرگیا، جبکہ اسلام آباد میں اس کی قیمت ملک بھر میں سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی۔

بڑے شہروں میں آٹے کی قیمتیں بلند ترین سطح پر

ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 3 ہزار 133 روپے تک پہنچ گئی، جبکہ پشاور میں یہی تھیلا 3 ہزار 100 روپے اور راولپنڈی میں 3 ہزار 93 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گندم کی ترسیل پر مبینہ پابندی، خیبرپختونخوا حکومت کا پنجاب کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

کراچی میں ایک ہفتے کے دوران آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 100 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 20 کلو تھیلا 3 ہزار روپے تک پہنچ گیا۔ لاڑکانہ میں بھی قیمت 100 روپے اضافے کے بعد 2 ہزار 600 روپے تک ہوگئی۔

پنجاب اور سندھ کے دیگر شہروں میں صورتحال

رپورٹ کے مطابق بہاولپور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2 ہزار 960 روپے، جبکہ بنوں میں 2 ہزار 950 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔

حیدرآباد، ملتان، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 2 ہزار 800 روپے تک ریکارڈ کی گئی۔ سرگودھا میں یہ قیمت 2 ہزار 793 روپے، جبکہ کوئٹہ میں 2 ہزار 750 روپے تک پہنچ چکی ہے۔

ایک ہفتے میں کئی شہروں میں اضافہ

ادارہ شماریات کے مطابق سکھر میں ایک ہفتے کے دوران آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 60 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 2 ہزار 560 روپے ہوگئی۔ بنوں میں بھی 50 روپے اضافے کے بعد 20 کلو آٹے کا تھیلا 2 ہزار 950 روپے تک پہنچ گیا۔

لاہور اور فیصل آباد میں قیمت نسبتاً کم

اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2 ہزار 300 روپے جبکہ فیصل آباد میں 2 ہزار 200 روپے تک فروخت ہو رہا ہے، جو ملک کے بڑے شہروں کے مقابلے میں نسبتاً کم قیمت ہے۔

مزید پڑھیں:کیا نان اور روٹی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہونے والا ہے؟

ملک میں آٹے کی قیمتیں گزشتہ کئی ماہ سے مہنگائی کے دباؤ کا شکار ہیں۔ آٹا عام شہریوں کی بنیادی غذائی ضرورت ہونے کے باعث اس کی قیمتوں میں اضافہ براہ راست گھریلو بجٹ پر اثر انداز ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ آٹے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا تعلق گندم کی دستیابی، پیداواری لاگت، ترسیلی اخراجات اور مارکیٹ کے حالات سے ہوتا ہے، جبکہ حکومت کی جانب سے قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لیے مختلف اقدامات کیے جاتے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، پیٹرول 2 روپے 20 پیسے اور ڈیزل ڈیڑھ روپے فی لیٹر سستا

انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر الیکشن کمیشن نے ’عوام پاکستان‘ کو ڈی لسٹ کردیا

اسمارٹ چشموں سے خفیہ ریکارڈنگ: لوگ ویڈیو رکوانے کے لیے ڈزنی کے گانے کیوں گانے لگے؟

مون سون بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 151 ہوگئی، 8 اگست سے نئے سلسلے کی پیشگوئی، الرٹ جاری

ایک دھن 639 سال، دنیا کا منفرد ترین موسیقی پروگرام جاری

ویڈیو

’۔۔۔ ایک دستخط‘: تجارتی خسارے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوئٹزر لینڈ کو دھمکی دے دی

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ’مکہ مکرمہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے، کسی ایک پر حملہ تینوں پر حملہ تصور ہوگا

 ایران جنگ جلد ختم ہو جائے گی، آبنائے ہرمز کھولنے کے عبوری معاہدے کے امکانات روشن، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟