حکومت کا بجلی کی 3 بڑی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 8 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس میں اسلام آباد، فیصل آباد اور گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ حکام کو آئندہ ہفتے کے آغاز تک مشاورتی عمل مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی، جس کے بعد کمیٹی نجکاری سے متعلق آئندہ لائحہ عمل طے کرے گی۔

3 بجلی کمپنیوں کی نجکاری پر پیش رفت کا جائزہ

اجلاس میں اسلام آباد، فیصل آباد اور گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنیوں کی نجکاری کے عمل میں ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری مقررہ مدت میں مکمل کی جائے، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت

کمیٹی نے نجکاری کمیشن کو پاور ڈویژن کے ساتھ جاری مشاورت آئندہ ہفتے کے آغاز تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ حکام کی جانب سے مشاورتی عمل مکمل ہونے کے بعد کابینہ کمیٹی نجکاری کے حوالے سے آئندہ فیصلہ کرے گی۔

مزید سرکاری ادارے بھی نجکاری پروگرام میں شامل کرنے کی تجویز

اجلاس کے دوران نجکاری پروگرام کا دائرہ وسیع کرنے اور مزید سرکاری اداروں کو پروگرام میں شامل کرنے کی تجاویز بھی زیر غور آئیں۔

کمیٹی نے نجکاری ڈویژن کی سفارشات میں ترامیم کے ساتھ ان تجاویز کی منظوری دے دی۔ اس کے علاوہ نجکاری کمیشن کے بجٹ کی بھی ترامیم کے ساتھ منظوری دی گئی۔

سالانہ نجکاری پروگرام اور آئندہ کا لائحہ عمل

اجلاس میں سالانہ نجکاری پروگرام کا بھی جائزہ لیا گیا اور نجکاری کے آئندہ لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے نجکاری کمیشن سمیت تمام متعلقہ اداروں کو عملدرآمد کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔

مزید پڑھیں:2 ماہ میں  بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں صوبوں کے سپرد کرنے کا فیصلہ

انہوں نے مختلف وزارتوں اور محکموں کے درمیان بروقت اور مؤثر رابطہ یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔

حکومت کا نجکاری پروگرام

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری حکومت کے وسیع تر نجکاری پروگرام کا حصہ ہے، جس کا مقصد سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانا، مالی بوجھ کم کرنا اور نجی شعبے کی شمولیت کے ذریعے خدمات کے معیار میں بہتری لانا ہے۔

اسلام آباد، فیصل آباد اور گوجرانوالہ کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں سے متعلق موجودہ پیش رفت میں مشاورتی مرحلہ مکمل ہونے کے بعد نجکاری کے اگلے مراحل طے کیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ: اسلام آباد تینوں ممالک کے پرچموں اور برقی قمقموں سے جگمگا اٹھا

جماعت اسلامی نے 9 اگست کا احتجاج مؤخر کردیا، پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنوں کی نئی تاریخ کا اعلان

اوپن اے آئی کے نئے ماڈل ’ایسٹرا‘ میں خطرناک سیکیورٹی خدشات کا انکشاف، ڈیولپنگ کام عارضی معطل

میر رضا علی کیس: پولیس تفتیش کے بجائے خاندان کو ہراساں کررہی ہے، وکیل نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

امریکا، ایران کشیدگی میں پاکستان نے وہ کر دکھایا جو بڑی عالمی طاقتیں نہ کر سکیں، ساؤتھ ایشین وائسز

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر