بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری مقررہ مدت میں مکمل کی جائے، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت

بدھ 5 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کی نجکاری میں عالمی معیار کے سرمایہ کاروں کی شمولیت یقینی بنانے کے لیے مؤثر اور جامع حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو نجکاری کمیشن میں جاری ادارہ جاتی اصلاحات اور تنظیمِ نو کا عمل ایک ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

بدھ کو بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری اور نجکاری کمیشن کی ادارہ جاتی تنظیم نو سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ ڈسکوز کی نجکاری کے تمام مراحل مقررہ وقت میں طے شدہ قواعد اور بین الاقوامی بہترین طریقہ کار کے مطابق مکمل کیے جائیں تاکہ قومی اثاثوں کی زیادہ سے زیادہ قدر حاصل کی جا سکے۔

مزید پڑھیں: 3 بجلی تقسیم کار کمپنیاں نجکاری کے قریب، نجکاری بورڈ نے تنظیم نو کی منظوری دے دی

نجکاری کمیشن میں عالمی معیار کے ماہرین کی بھرتی کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے نجکاری کمیشن کی استعداد کار بڑھانے کے لیے مالیات، قانون اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں بین الاقوامی معیار کے ماہرین کی بھرتی کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہاکہ عالمی معیار کی افرادی قوت اور تجربہ کار ماہرین نجکاری کمیشن کی ادارہ جاتی صلاحیت میں اضافہ کریں گے، جس سے سرکاری اداروں میں سرمایہ کاری کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔

’نجکاری کے عمل میں ماہر کنسلٹنٹس کی سفارشات شامل کرنے کا حکم‘

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ نجکاری کے پورے عمل میں اعلیٰ ترین پیشہ ورانہ مہارت رکھنے والے کنسلٹنٹس کی سفارشات کو شامل کیا جائے۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ نجکاری کے عمل کو تیز اور مؤثر بنانے کے لیے تمام ضروری قانونی انتظامات اور مالیاتی ریگولیٹری فریم ورک جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

صارفین کے مفادات اولین ترجیح قرار

وزیراعظم نے زور دیا کہ نجکاری کے دوران صارفین کے مفادات کو ہر صورت اولین ترجیح دی جائے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ نجکاری کے بعد متعلقہ اداروں میں صارفین کی شکایات کے ازالے کے لیے جامع اور مؤثر نظام بھی یقینی بنایا جائے۔

نجکاری کمیشن کی بریفنگ

اجلاس کے دوران نجکاری کمیشن نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے پہلے مرحلے کی تکمیل کے لیے اب تک کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔

اجلاس کو کمیشن کی ادارہ جاتی تنظیمِ نو کے تحت اعلیٰ صلاحیت کے حامل پیشہ ور ماہرین کی بھرتی سے متعلق پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں گیپکو، فیسکو اور آئیسکو کی نجکاری کے پہلے مرحلے کے لیے سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کی غرض سے پاکستان اور بیرون ملک روڈ شوز کامیابی سے مکمل کر لیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایک سال میں بجلی تقسیم کار کمپنیوں سے قومی خزانے کو 472 ارب روپے کا نقصان

مزید بتایا گیا کہ ترکیہ، سعودی عرب اور چین میں منعقد کیے گئے روڈ شوز اور سرمایہ کاروں سے رابطہ مہم کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں، جن سے ڈسکوز کی نجکاری کے عمل کو مثبت تقویت ملی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر الیکشن کمیشن نے ’عوام پاکستان‘ کو ڈی لسٹ کردیا

اسمارٹ چشموں سے خفیہ ریکارڈنگ: لوگ ویڈیو رکوانے کے لیے ڈزنی کے گانے کیوں گانے لگے؟

مون سون بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 151 ہوگئی، 8 اگست سے نئے سلسلے کی پیشگوئی، الرٹ جاری

ایک دھن 639 سال، دنیا کا منفرد ترین موسیقی پروگرام جاری

‘بھوتوں کی مہک پہچان لیتا ہوں’، پیرانارمل انویسٹیگیٹر کے حیران کن دعوے

ویڈیو

’۔۔۔ ایک دستخط‘: تجارتی خسارے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوئٹزر لینڈ کو دھمکی دے دی

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ’مکہ مکرمہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے، کسی ایک پر حملہ تینوں پر حملہ تصور ہوگا

 ایران جنگ جلد ختم ہو جائے گی، آبنائے ہرمز کھولنے کے عبوری معاہدے کے امکانات روشن، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟