جھارکھنڈ پیپر لیک اسکینڈل: حکومت پردہ پوشی کرتی رہی، طلبہ کا احتجاج شدت اختیار کر گیا

اتوار 9 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی میں بھرتی امتحانات میں اصلاحات کے لیے جاری احتجاج کے دوران 2024 کے جے ایس ایس سی-سی جی ایل (JSSC-CGL) پیپر لیک کیس کی سی آئی ڈی رپورٹ منظر عام پر آ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 21 اور 22 ستمبر 2024 کو منعقد ہونے والے اس امتحان کے سوالات واٹس ایپ پر لیک کیے گئے جبکہ رقم ادا کرنے والے امیدواروں کو ہزار باغ، جمشید پور، پٹنہ، مغربی بنگال اور نیپال تک جوابات فراہم کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیے میڈیکل انٹری ٹیسٹ پیپر لیک اسکینڈل، بھارت میں کم از کم 20 طلبہ کی خودکشی

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق امتحان کے دوران انٹرنیٹ کی معطلی کے باوجود پیپر لیک گینگ نے لینڈ لائن فونز کے ذریعے جوابات بول کر لکھوائے۔ ایک امیدوار جیت کمار نے بتایا کہ امتحان سے قبل ہی 120 سوالات کے صحیح جوابات کاغذی صورت میں موصول ہو چکے تھے، جس کی ٹائم اسٹیمپ والی تصاویری ثبوت بھی عدالت میں جمع کرائے گئے ہیں۔ مارچ 2025 میں سی آئی ڈی نے اپنی رپورٹ مکمل کرتے ہوئے 150 میں سے 120 سوالات کے لیک ہونے کی تصدیق کی تھی۔

یہ بھی پڑھیے بھارت: کاکروچ تحریک نے نئی  ملک گیر مہم کا اعلان کردیا، مودی حکومت شدید دباؤ کا شکار

تاہم، ریاستی حکومت نے سی آئی ڈی کی ابتدائی رپورٹ کو پسِ پشت ڈالتے ہوئے ایک دوسری ‘ایس آئی ٹی’ (SIT) تشکیل دی جس نے پیپر لیک کے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے امتحانات کو شفاف قرار دے دیا۔ بعد ازاں جے پی ایس سی (JPSC) امتحانات میں بھی اسی نوعیت کا پیپر لیک ہونے پر طلبہ کا غصہ بھڑک اٹھا اور ریاست گیر احتجاج شروع ہو گیا۔

طلبہ رہنما دیویندر ناتھ مہتو کی قیادت میں رانچی کے جے پال سنگھ منڈا اسٹیڈیم میں دھرنا 16ویں روز میں داخل ہو چکا ہے۔ حکومت اور طلبہ کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات کے متعدد ادوار بے نتیجہ رہے ہیں، تاہم جھارکھنڈ کی وزیر دیپیکا سنگھ نے تسلیم کیا کہ طلبہ کے تحفظات درست ہیں اور حکومت جلد اس کا ممکنہ حل نکال لے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اوپن اے آئی نے نئے ماڈل پر سیکیورٹی پابندیاں سخت کردیں، خودکار سائبر حملوں کا خدشہ

روس، پاکستان اور بیلاروس کے درمیان مال بردار ریل سروس شروع کرنے پر کام جاری

روبوٹ کتے چاند پر پہرہ دیں گے، چین نے مستقبل کے قمری اڈوں کا منصوبہ پیش کردیا

وزیر خزانہ سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، دوطرفہ اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال

جنوبی کوریا: آنکھیں کھلتے ہی بچوں کے سرمایہ کاری اکاؤنٹس کھلنے لگے، یہ رجحان کیوں بڑھ رہا ہے؟

ویڈیو

مسلم لیگ ن کو الٹی گنتی کی دھمکی دینے والی پیپلز پارٹی اب کیا سیاسی حکمت عملی اختیار کرے گی؟

آزاد کشمیر میں انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ ڈویژن کے 4 حلقوں میں پولنگ جاری، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

جشن آزادی پر قومی جذبے کا منفرد اظہار، معروف ایتھلیٹ جمال سید کی ’کے ٹو‘ سے اسکردو تک دوڑ

کالم / تجزیہ

حویلی آزاد کشمیر میں لگنے والے نعرے

سب گل سڑ چکا ہے

فیض، سیالکوٹ اور کرکٹ