معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر گنجی سواگ (جنید اکرم) نے 6 سالہ بیٹے سے ملاقات نہ کرانے کا دعویٰ کرتے ہوئے معاملہ قانونی طور پر حل کرنے کا اعلان کردیا۔
اپنے بیان میں گنجی سواگ نے کہا کہ وہ کبھی بھی اپنی نجی زندگی سے متعلق معاملات کو عوام کے سامنے نہیں لانا چاہتے تھے تاہم بعض ذاتی معاملات جب عوامی سطح پر آ جائیں تو اپنی پوزیشن واضح کرنا ضروری ہوجاتا ہے۔
مزید پڑھیں:فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کے باہر لائیو ویڈیو موت میں بدل گئی، معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر قتل
ان کا کہنا تھا کہ ان کی اہلیہ گزشتہ 10 برس سے ان کی شریکِ حیات ہیں اور وہ اس معاملے کو نجی طور پر حل کرنے کے لیے متعدد بار کوشش کرچکے ہیں تاہم ان کے مطابق انہیں اپنے 6 سالہ بیٹے سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی۔
گنجی سواگ نے کہا کہ وہ اپنے بیٹے سے ملاقات کے حق پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔ ان کے بقول، والدین کے درمیان اختلافات میں بچے کو فریق نہیں بنایا جانا چاہیے اور بچے کی فلاح و بہبود کو ہر معاملے پر ترجیح حاصل ہونی چاہیے۔
مزید پڑھیں:معروف امریکی سوشل میڈیا انفلوئنسر ’ڈریم ڈول بری‘ قتل
انہوں نے مزید کہا کہ بطور والد اپنے حقوق کے تحفظ اور بیٹے کے ساتھ اپنا تعلق برقرار رکھنے کے لیے اب انہوں نے مناسب قانونی راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
گنجی سواگ کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے سے متعلق مزید نجی تفصیلات عوام کے سامنے نہیں لانا چاہتے کیونکہ ان کی اولین ترجیح اپنے بیٹے کے مفاد کا تحفظ ہے۔













