وزیراعظم شہباز شریف کا کولمبیا میں زلزلے سے جانی نقصان پر اظہارِ افسوس

منگل 11 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کولمبیا میں شدید زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور بڑے پیمانے پر تباہی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے کولمبیا کے صدر ابیلاردو ڈی لا ایسپرییلا، کولمبیا کے عوام اور جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کی۔

مزید پڑھیں:کولمبیا میں 7.4 شدت کا شدید زلزلہ، 111 افراد ہلاک

شہباز شریف نے زلزلے میں زخمی ہونے والے افراد اور دیگر متاثرین کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کولمبیا کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp