مچل اسٹارک کا نیا ریکارڈ، بائیں ہاتھ سے بولنگ کرنے والے ٹیسٹ کرکٹ کے کامیاب ترین بولر بن گئے

جمعرات 13 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے بائیں ہاتھ سے بولنگ کرنے والے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر کا اعزاز حاصل کرلیا۔

مچل اسٹارک نے یہ سنگِ میل بنگلہ دیش کے خلاف ڈارون میں جاری پہلے ٹیسٹ کے دوران حاصل کیا۔ انہوں نے بنگلہ دیشی اوپنر شادمان اسلام کو نیتھن لائن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا کے اپنی ٹیسٹ وکٹوں کی تعداد 434 تک پہنچا دی، جس کے ساتھ ہی انہوں نے سری لنکا کے سابق اسپنر رنگانا ہیراتھ کا 433 وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔

36 سالہ مچل اسٹارک نے یہ کارنامہ اپنے 106ویں ٹیسٹ میچ میں انجام دیا۔ 434 وکٹوں کے ساتھ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولرز کی مجموعی فہرست میں بھارت کے سابق کپتان کپل دیو کے ساتھ مشترکہ طور پر 11ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

اسٹارک اب ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولرز کی فہرست میں ٹاپ 10 میں شامل ہونے سے صرف 6 وکٹیں دور ہیں۔ جنوبی افریقہ کے لیجنڈری فاسٹ بولر ڈیل اسٹین 439 وکٹوں کے ساتھ اس فہرست میں 10ویں نمبر پر موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مچل اسٹارک آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار، دسمبر 2025 کا اعزاز آسٹریلوی فاسٹ بولر کے نام

ٹیسٹ کرکٹ میں بائیں ہاتھ کے بولرز کی فہرست میں رنگانا ہیراتھ 433 وکٹوں کے ساتھ دوسرے، پاکستان کے لیجنڈ وسیم اکرم 414 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

مچل اسٹارک نے اکتوبر 2010 میں بین الاقوامی کرکٹ کا آغاز کیا تھا اور اس کے بعد وہ آسٹریلیا کی تینوں فارمیٹس کی ٹیموں کے اہم رکن رہے ہیں۔ وہ ون ڈے ورلڈ کپ، ٹی20 ورلڈ کپ اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنے والی آسٹریلوی ٹیموں کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔

ون ڈے کرکٹ میں بھی اسٹارک نے 130 میچز میں 247 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں، جبکہ وہ آسٹریلیا کی 2015 اور 2023 کی ورلڈ کپ فاتح ٹیموں کا حصہ تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے روپے سستا ہو گیا؟

ناروے کے وزیر خارجہ کی آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

’دل کرتا تھا خود کو زور سے ماروں‘، اکشے کمار نے کیریئر کا سب سے بڑا پچھتاوا بتادیا

ٹوئچ صارفین اب ایمیزون کو اے آئی ٹریننگ کے لیے اپنا مواد استعمال کرنے سے روک سکیں گے

یومِ آزادی قومی ذمہ داریوں اور ملکی ترقی کے عزم کی تجدید کا موقع ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

ویڈیو

ایران امریکا جنگ میں پاکستان کے ثالثی کردار کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، نارویجن وزیرِ خارجہ کی اسحاق ڈار کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

آزاد کشمیر کے عوام نے عوامی ایکشن کمیٹی کو مسترد کر دیا، تشدد کسی صورت برداشت نہیں ہوگا،  ترجمان آزاد جموں و کشمیر پولیس

‘’میرا پاکستان’ آپ کے نزدیک کس احساس کا نام ہے؟’

کالم / تجزیہ

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی

ہمیں کاکروچ نہیں، خرگوش چاہییں

13 برس بعد معلوم ہوا