بالی ووڈ اداکار گووندا نے اہلیہ سونیتا اہوجا کی جانب سے اپنی آنے والی فلم ’روپا‘ کی ساتھی اداکارہ کومل رانی سوارنکر سے متعلق ’شوگر ڈیڈی‘ کا تبصرہ کرنے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے انہیں اپنی ساکھ اور کام کو نقصان پہنچانے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سونیتا اہوجا نے حال ہی میں گووندا پر اداکارہ کومل کے ساتھ معاشقے کا الزام لگاتے ہوئے انہیں ’شوگر ڈیڈی‘ قرار دیا تھا، جس کے بعد دونوں کے درمیان بیان بازی کا سلسلہ جاری ہے۔
Sunita Ahuja Comments On Govinda And Komal Rani Swarnkar 😯#SunitaAhuja #Govinda #KomalRani pic.twitter.com/1EUODrFAe1
— Bol Bollywood (@TheBolBollywood) August 15, 2026
گووندا نے سونیتا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ جب سے انہوں نے فلم شروع کی ہے تو وہ کوئی کسر نہیں چھوڑ رہیں کہ وہ لوگوں کی نظروں میں گر جائیں، بدنام ہوں یا ان کے کاروبار کو نقصان پہنچے۔ اداکار نے کہا کہ فلمی دنیا میں غریب یا متوسط خاندانوں سے آنے والے لوگوں کو اس حد تک شرمندہ اور بدنام نہیں کرنا چاہیے کہ وہ خوف زدہ ہوکر یہ شعبہ ہی چھوڑ دیں۔
اپنی عمر اور کم عمر اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنے پر ہونے والی تنقید کے جواب میں گووندا نے کہا کہ ملک کے کئی بڑے اداکاروں نے نوجوان اداکاراؤں کے ساتھ کام کیا ہے اور اس سے انہیں اور ان کی ساتھی اداکاراؤں کو کامیابی، شہرت اور عزت ملی۔ ان کا کہنا تھا کہ شاید سونیتا یہ نہیں چاہتیں کہ وہ پردے پر نوجوان نظر آئیں۔
یہ بھی پڑھیں:بالی ووڈ اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا کا بڑا ’ یوٹرن‘
گووندا نے مزید دعویٰ کیا کہ ان کے خلاف ایک گروہ کام کر رہا ہے اور وقت کے ساتھ اس گروہ کے بارے میں سب کچھ سامنے آجائے گا۔ انہوں نے سونیتا سے اپیل کی کہ وہ پوڈکاسٹس میں ان کے خلاف ایسے بیانات دینے اور تضحیک کرنے سے گریز کریں۔
اداکار نے سونیتا کے مبینہ ناشائستہ اور گالم گلوچ پر مبنی الفاظ پر بھی اعتراض کیا۔ گووندا نے کہا کہ سونیتا کو ایسے الفاظ استعمال نہیں کرنے چاہییں کیونکہ نوجوان انہیں دیکھتے اور ان کے رویے کی پیروی کرتے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر لوگ اسی انداز میں سونیتا سے بات کرنا شروع کردیں تو یہ سب کے لیے شرمندگی کا باعث ہوگا۔
#Govinda defending his infidelity by calling women 'devis'. Audacity….huh..!!!🙄🤮 Hardcore manipulator!
I need Govinda level of shamelessness😆 pic.twitter.com/qxUPCtZ1dl
— 𝐘④𝐒𝐒𝐑 (@Yasmin2186) August 13, 2026
گووندا اور کومل رانی سوارنکر ان دنوں اپنی فلم ’روپا‘ کی تشہیری سرگرمیوں کے باعث توجہ کا مرکز ہیں۔ دونوں کی حالیہ ملاقاتوں اور ایک ساتھ نظر آنے کے بعد سونیتا کے پرانے الزامات ایک بار پھر بھارتی میڈیا میں زیر بحث آگئے ہیں۔












