اسپین کے سیوٹا میں تارکین وطن میں متعدی امراض پھیلنے لگے

ہفتہ 15 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپین کے شمالی افریقی علاقے سیوٹا میں ہزاروں تارکین وطن کی آمد کے بعد متعدی امراض پھیلنے لگے ہیں، جہاں معدے و آنتوں کی سوزش، خارش اور جلدی انفیکشن کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ طبی ماہرین نے گنجان آبادی اور صفائی کی ناقص صورتحال کے باعث مزید بیماریوں کے پھیلاؤ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

اسپین کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ہیلتھ مینجمنٹ کے مطابق حالیہ دنوں میں سیوٹا پہنچنے والے تارکین وطن میں گیسٹرواینٹرائٹس کے کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ خارش اور امپیٹیگو کے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ تاہم ادارے نے سیوٹا کے طبی نظام کے مکمل طور پر مفلوج ہونے کی خبروں کو مسترد کردیا ہے۔ تپِ دق کے پھیلاؤ کی اطلاعات بھی غلط قرار دی گئی ہیں اور مشتبہ مریض کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسپین پہنچنے کا خواب جان لے گیا، مراکش سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ فٹبالر سمندر میں ڈوب گئی

مقامی طبی عملے کے مطابق ہزاروں تارکین وطن کھلے مقامات پر رہ رہے ہیں جہاں پینے کے صاف پانی، بیت الخلا اور نہانے کی سہولیات ناکافی ہیں، جس سے بیماریوں کے مزید پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 30 اور 31 جولائی کو 72 ہزار سے زائد تارکین وطن مراکش سے سیوٹا میں داخل ہوئے تھے۔ بیشتر کو واپس بھیج دیا گیا، تاہم مقامی حکام کے مطابق اب بھی تقریباً 11 ہزار تارکین وطن وہاں موجود ہیں۔

اس بڑے پیمانے پر آمد نے اسپین کے استقبالی مراکز، طبی سہولیات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر شدید دباؤ ڈال دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نوٹس پیریڈ ۔۔۔ آپ کا اصل امتحان!

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

نئے صوبوں کی تشکیل عوامی ضرورت ہے، سیاستدان ذمہ داری لیں: عبدالعلیم خان

2029 تک پنجاب کو جنوبی ایشیا کا سب سے زیادہ اے آئی فعال صوبہ بنانے کا ہدف

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی