بکری کے شکار پر آئے اژدھے کو ہاتھ پر ڈسنے کے باوجود شخص دبوچ لیا

ہفتہ 15 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع بارابنکی میں گوشت کی دکان میں بکری کے شکار کے لیے داخل ہونے والے 15 فٹ لمبے اژدھے کو نشے میں دھت شخص نے  دبوچ کر گلے میں ہار کی طرح لپیٹ لیا اور کھلواڑ کے بعد محفوظ طریقے سے نالے میں آزاد کر دیا۔

اترپردیش میں پیش آنے والے اس سنسنی خیز واقعے میں اژدھے کے جکڑنے اور ڈسنے کے باوجود شخص پر کوئی اثر نہ ہوا، جس پر بالآخر مقامی لوگوں نے سکون کا سانس لیا۔

اتر پردیش کے ضلع بارابنکی کی ایک گوشت کی دکان میں اس وقت شدید خوف و ہراس پھیل گیا جب 15 فٹ لمبا ایک خوفناک اژدھا اندر جا گھسا۔

یہ بھی پڑھیں:انگلینڈ: سڑک پر گھومتا اژدھا پکڑا گیا، لوگوں کا دلچسپ رد عمل

دکاندار کے مطابق اژدھا وہاں موجود بکریاں شکار کرنے کا ارادہ رکھتا تھا، تاہم اس سے پہلے کہ وہ کسی بکری کو اپنا نوالہ بناتا، دکاندار کی نظر اس رینگنے والے جانور پر پڑ گئی اور علاقے میں بھگدڑ مچ گئی۔

خوف و ہراس کے اس ماحول میں ‘سُریش’ نامی ایک شخص موقع پر پہنچا جو شدید نشے کی حالت میں تھا۔ اپنی جان کی پروا کیے بغیر سُریش نے اژدھے کو بلا خوف و خطر دبوچ لیا۔

خود کو چھڑانے کی کوشش میں اژدھے نے سُریش کے بازو کو مضبوطی سے جکڑ لیا اور اسے 1 سے 2 بار ڈسا بھی، تاہم اژدھا زہریلا نہ ہونے کے باعث سُریش پر اس کا کوئی اثر نہ ہوا اور وہ بالکل پرسکون رہا۔

سُریش نے بالآخر اژدھے پر مکمل قابو پا لیا اور اسے پھولوں کے ہار کی طرح اپنے گلے میں لپیٹ کر کھلے عام کھیلنے لگا۔ اس ناقابلِ یقین اور انوکھے منظر نے دیکھتے ہی دیکھتے لوگوں کا ایک بہت بڑا ہجوم اکٹھا کر لیا، اور راہگیر سمیت مقامی دکاندار اس خوفناک کارنامے کو دیکھ کر ششدر رہ گئے۔

کچھ دیر کھیل کود کے بعد سُریش نے اژدھے کو ایک بڑے ڈبے میں محفوظ طریقے سے بند کر دیا۔ اس کے بعد وہ اس ڈبے کو پاس موجود ایک نالے کے قریب لے گیا اور اژدھے کو آزاد کر دیا۔

مزید پڑھیں:بنگلہ دیش، کھیت سے ملنے والے اژدھے کی جنگل میں محفوظ منتقلی

نالے میں جانے سے قبل اژدھے نے غصے کے عالم میں اپنا سر تقریباً 3 فٹ ہوا میں بلند کیا اور کچھ لمحے ٹھہرنے کے بعد اوجھل ہو گیا، جس کے بعد علاقے کے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا۔

بھارت کی ریاست اتر پردیش کے دیہی و نیم شہری علاقوں میں برسات اور گرمیوں کے موسم میں قریبی جنگلات یا ندی نالوں سے سانپوں اور اژدھوں کا آبادی میں نکل آنا ایک معمول بن چکا ہے۔

اژدھا (پائتھن) غیر زہریلا سانپ ہوتا ہے جو اپنے شکار کو ڈس کر زہر دینے کے بجائے جسم کے گرد لپٹ کر دم گھونٹ کر مارتا ہے اور پھر نگل جاتا ہے۔

بارابنکی جیسے علاقوں میں وائلڈ لائف ریسکیو ٹیموں کی بروقت عدم دستیابی کے باعث اکثر مقامی لوگ خود ہی جانوروں کو پکڑنے کی کوشش کرتے ہیں، جس سے بعض اوقات شدید حادثات کے خطرات بھی لاحق ہو جاتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب، ندیم لونے والا کے سروں پر شائقین جھوم اٹھے، محسن نقوی بھی شریک

خضدار کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

’قرضوں میں ڈوبا ملک، افسران شاہی بگھیوں میں‘ سرکاری تقریب پر عوامی و صحافتی حلقوں کی تنقید

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی