پاکستانی روپے کی ڈالر کے مقابلے میں قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری

جمعرات 20 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی روپے نے جمعرات کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں معمولی بہتری کا سلسلہ جاری رکھا اور انٹربینک مارکیٹ میں اس کی قدر میں 0.01 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مودی کی مہم برائے کفایت شعاری الٹی پڑگئی، روپیہ گرگیا، مارکیٹ میں شدید مندی

کاروباری دن کے اختتام پر پاکستانی روپیہ 277.57 روپے فی ڈالر پر بند ہوا جس کا مطلب ہے کہ مقامی کرنسی کی قدر میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں 3 پیسے کا اضافہ ہوا۔

اس سے ایک روز قبل بدھ کو ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 277.60 روپے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب امریکی ڈالر کو جمعرات کو بھی نمایاں دباؤ کا سامنا رہا اور اس کی قدر 3 ماہ کی کم ترین سطح کے قریب رہی۔

6 بڑی عالمی کرنسیوں کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر جانچنے والا ڈالر انڈیکس 98.938 کی سطح پر رہا، جو مئی کے وسط کے بعد اس کی کم ترین سطح کے قریب ہے۔

یورو کی قدر بھی بڑھ کر 1.1676 ڈالر ہوگئی جو مئی کے آخر کے بعد اس کی بلند ترین سطح ہے۔

مزید پڑھیے: سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ، فی تولہ سونا اب کتنے کا ہو گیا؟

امریکی محکمہ خزانہ نے طویل مدت میں میچور ہونے والے بانڈز کی خریداری کے ذریعے مارکیٹ میں لیکویڈیٹی فراہم کرنے کی کارروائیوں کو دگنا کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان امریکی بانڈز کی قیمتوں میں شدید کمی کے بعد سامنے آیا، جس کے نتیجے میں 30 سالہ امریکی ٹریژری بانڈ کی شرح منافع 19 سال کی بلند ترین سطح 5.337 فیصد تک پہنچ گئی تھی۔

بدھ کے اعلان کے بعد یہ شرح 9 بیسس پوائنٹس کم ہوکر 5.184 فیصد پر آگئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مالی مسائل حل نہ ہوئے تو بی پی ایل منعقد نہیں کریں گے، تمیم اقبال

واٹس ایپ اب کاروباری اداروں سے صارفین کے جوابات پر بھی فیس وصول کرے گا

پاکستانی کوہ پیما عاصمہ مشتاق اسپینٹک سر کرنے کے بعد انتقال کرگئیں

بی این پی رہنما مرزا فخرالاسلام عالمگیر بنگلہ دیش کے نئے صدر منتخب

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 27 پیسے اور ڈیزل ایک روپے 64 پیسے مہنگا

ویڈیو

ڈیل یا ڈھیل، حکومت نے درخواست واپس لے لی، کپتان اسپتال منتقل، اگلی منزل بنی گالہ، بلاول کی پھرتیاں

شاہی خاندان سے تعلقات بہتر ہوگئے، شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کا 6 سالہ جلا وطنی کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان ہوں گے، صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن متفق

کالم / تجزیہ

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟