کانگو کے دفاعی وفد کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، سیکیورٹی تعاون کا ایم او یو سائن

جمعہ 21 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمہوریہ کانگو کی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس لیفٹیننٹ جنرل بانزا موئلامبو جولز کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کے دفاعی وفد نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: دشمن کے مذموم عزائم کو قوم کے اجتماعی عزم اور ریاست کے غیر متزلزل ردعمل کے ذریعے ناکام بنائیں گے، فیلڈ مارشل

جی ایچ کیو آمد پر مہمان کو تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور پاکستان و جمہوریہ کانگو کے درمیان دفاعی و سیکیورٹی تعاون کو مزید وسعت دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیے: ناروے کے وزیر خارجہ کی آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

دونوں جانب سے پاکستان اور جمہوریہ کانگو کے درمیان دیرینہ اور دوستانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ اس موقعے پر دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کو وسیع اور مضبوط بنانے کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت (ایم او یو) پر بھی دستخط کیے گئے۔

اس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل بانزا موئلامبو جولز نے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے بھی ملاقاتیں کیں۔

کانگو کے دفاعی سربراہ نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، آپریشنل استعداد اور خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے ان کے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔

مزید پڑھیں: صومالیہ کے وزیر دفاع کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال

انہوں نے دفاعی شعبے میں مقامی سطح پر صلاحیتوں کے فروغ اور خود انحصاری کے ذریعے پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے حاصل کی گئی نمایاں پیشرفت کو بھی تسلیم کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی