ایپل کے اسمارٹ چشمے: اب تک کیا معلومات سامنے آئی ہیں؟

جمعہ 21 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایپل اپنی اگلی پہننے والی ٹیکنالوجی کے طور پر ایسے اسمارٹ چشموں کی تیاری کر رہی ہے جو کمپنی کے وژن پرو ہیڈسیٹ سے بالکل مختلف ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اے آئی چشمے نابینا افراد کی آنکھیں بن گئے، جانیے استفادہ کرنے والے کیا کہتے ہیں؟

مختلف رپورٹس کے مطابق ایپل کے نئے چشمے مصنوعی ذہانت سے لیس ہوں گے اور عام چشموں جیسے نظر آئیں گے یعنی یہ بھاری بھرکم ہیڈسیٹ کے بجائے میٹا کے رے بین اسمارٹ چشموں کے براہ راست حریف ہوں گے۔

ایپل کے اسمارٹ چشموں میں کیا خصوصیات ہوں گی؟

رپورٹس کے مطابق اسمارٹ چشموں کی پہلی نسل میں اے آر یعنی آگمینٹڈ ریئلٹی ویژولز شامل نہیں ہوں گے۔ ان میں ایک اندرونی کیمرا، اسپیکر اور مائیکروفون موجود ہوگا، جبکہ چشمے بلوٹوتھ کے ذریعے آئی فون سے منسلک ہو کر مختلف کام انجام دیں گے۔

متوقع خصوصیات میں ویژول انٹیلیجنس کے ذریعے سامنے موجود اشیا کی فوری شناخت، براہِ راست ترجمہ، راستے کی مرحلہ وار صوتی رہنمائی اور ایک محدود ہیڈز اپ ڈسپلے شامل ہیں جو فی الحال صرف اطلاعات دکھانے تک محدود ہوگا۔

مزید پڑھیے: اے آئی چشمے: سہولت کے ساتھ غلط معلومات اور پرائیویسی کے خدشات بھی سامنے آگئے

چشموں کے ساتھ صارف کا رابطہ بڑی حد تک سری کے جدید ورژن کے ذریعے ہوگا۔ اس طرح صارف آواز کے ذریعے مختلف کام انجام دینے اور چشموں سے معلومات حاصل کرنے کے قابل ہوسکے گا۔

4 مختلف ڈیزائن آزمائش میں

بلومبرگ کے ٹیکنالوجی صحافی مارک گرمن نے اپریل میں رپورٹ کیا تھا کہ ایپل اس وقت چشموں کے چار فریم ڈیزائنز آزما رہی ہے۔

ان میں ایک بڑا مستطیل ڈیزائن شامل ہے جو رے بین وے فیرر چشموں سے مشابہ ہوگا جبکہ دوسرا نسبتاً باریک مستطیل ڈیزائن ایپل کے چیف ایگزیکٹو ٹم کک کے زیرِ استعمال چشموں جیسا بتایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ دو بیضوی یا گول ڈیزائن بھی آزمائے جا رہے ہیں، جن کے سائز مختلف ہیں۔

چشموں کے فریم عام پلاسٹک کے بجائے ایسیٹیٹ سے تیار کیے جائیں گے۔ ایپل یہ چشمے مکمل طور پر خود تیار کر رہی ہے اور کسی معروف چشمہ ساز کمپنی کے ساتھ شراکت داری نہیں کر رہی۔

مزید پڑھیں: اے آئی چشمے: سہولت کے ساتھ غلط معلومات اور پرائیویسی کے خدشات بھی سامنے آگئے

یہ حکمت عملی میٹا کے ماڈلز سے مختلف ہے جس نے رے بین اور اوکلے کے ساتھ شراکت داری کی ہے جبکہ گوگل نے واربی پارکر کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔

ایپل واچ جیسا پروسیسر

اسمارٹ چشموں میں ایپل واچ کے ایس سیریز پروسیسر کا تبدیل شدہ ورژن استعمال کیے جانے کا امکان ہے۔ یہ چِپ توانائی کے کم استعمال کے لیے تیار کی جائے گی تاکہ کیمرے اور مصنوعی ذہانت سے متعلق کام انجام دیتے ہوئے چشموں میں بھاری بیٹری کی ضرورت نہ پڑے۔

چشموں کے کیمرے بھی میٹا کے موجودہ اسمارٹ چشموں سے مختلف ڈیزائن کے حامل ہوں گے۔ ان میں عمودی ترتیب میں بیضوی شکل کے لینز استعمال کیے جانے کی اطلاعات ہیں جبکہ کیمروں کے اردگرد اشارتی روشنیاں بھی موجود ہوں گی۔ اس کے برعکس میٹا کے چشموں میں گول کیمرے استعمال ہوتے ہیں۔

کب لانچ ہوں گے؟

؎ایپل نے ابتدائی طور پر اپنے اسمارٹ چشمے سال 2027 کے آغاز میں متعارف کرانے کا منصوبہ بنایا تھا تاہم حالیہ اطلاعات کے مطابق ترقیاتی مراحل میں تاخیر کے باعث ان کی لانچ سنہ 2027 کے آخر تک مؤخر ہوسکتی ہے۔

مارک گرمن کے مطابق ایپل جون 2027 میں ہونے والی ڈبلیو ڈبلیو ڈی سی کانفرنس کے دوران ان چشموں کا اعلان بھی کرسکتی ہے۔

قیمت کتنی ہوگی؟

ایپل نے ابھی تک اسمارٹ چشموں کی قیمت کا باضابطہ اعلان نہیں کیا۔ تاہم موجودہ مارکیٹ میں میٹا کے رے بین اور اوکلے اسمارٹ چشموں کی قیمتیں تقریباً 299 سے 499 ڈالر کے درمیان ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: کیا اسمارٹ فون ایپس کی جگہ اے آئی ایجنٹس لے لیں گے؟ ٹیک دنیا کا حیران کن دعویٰ

اس لیے ایپل کے چشموں کی حتمی قیمت کا انحصار اس پر ہوگا کہ ان کی خصوصیات اور ہارڈویئر کیا ہیں اور ایپل کی جانب سے انہیں مارکیٹ میں کس پوزیشن پر رکھا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی