ٹوکیو اور مشرقی جاپان کے کانتو خطے میں 5.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے نتیجے میں کم از کم 37 افراد زخمی ہوگئے۔
مزید پڑھیں:انڈونیشیا زلزلہ، جاں بحق افراد کی تعداد 47 تک پہنچ گئی، مزید اضافے کا امکان
جاپان کی محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ اتوار کی رات قریباً 2 بجے جنوبی ایباراکی کے علاقے میں 70 کلومیٹر گہرائی میں آیا۔ ٹوکیو سمیت ایباراکی، سائیتاما اور چیبا کے بعض علاقوں میں زلزلے کی شدت جاپانی پیمانے پر 5 سے کم ریکارڈ کی گئی۔
CCTV footage captures the moment a powerful 5.9 magnitude earthquake struck Tokyo, Japan pic.twitter.com/KLNWzvEidC
— Surajit (@surajit_ghosh2) August 22, 2026
زلزلے کے باعث ٹوکیو اور گردونواح میں بعض ٹرین سروسز متاثر ہوئیں جبکہ ٹوکیو کے ایک علاقے میں زیرِ زمین پانی کی پائپ لائن بھی پھٹ گئی۔ تاہم بلٹ ٹرین سروس معمول کے مطابق جاری رہی۔
حکام کے مطابق زخمیوں میں زیادہ تر افراد زلزلے کے جھٹکوں سے گھبرا کر گرنے یا فرنیچر سے ٹکرانے کے باعث زخمی ہوئے۔ زلزلے سے سونامی کا کوئی خطرہ نہیں بتایا گیا، جبکہ جوہری تنصیبات میں بھی کسی غیر معمولی صورتحال کی اطلاع نہیں ملی۔
مزید پڑھیں:انڈونیشیا میں چند روز کے دوران دوسرا بڑا زلزلہ، فلورس میں 5.9 شدت کے جھٹکے
جاپانی حکام نے شہریوں کو آئندہ قریباً ایک ہفتے کے دوران ممکنہ مزید درمیانے درجے کے جھٹکوں کے پیش نظر محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔














