آزاد کشمیر کے نئے وزیر اعظم کے نام پر نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کی مشاورت

اتوار 23 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت جاتی امرا میں اہم اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے انتخاب کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور متوقع امیدواروں کے ناموں پر غور کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے منصب کے لیے شاہ غلام قادر اور طارق فاروق کے نام زیر غور ہیں اور ان دونوں میں سے کسی ایک کو نامزد کیے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھین:عبدالرحمان آرائیں اوورسیز نشست پر بلامقابلہ رکن آزاد کشمیر اسمبلی منتخب، ان کو یہ نشست کن خدمات پر ملی؟

ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت کی مشاورت مکمل ہونے کے بعد آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے نام کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔

جاتی امرا میں ہونے والی ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال سمیت دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی جانب سے آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے مشاورت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پارٹی کو آزاد کشمیر میں حکومت کی تشکیل کے حوالے سے اہم فیصلے کرنا ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چینی روبوٹس نے دوڑ کاعالمی ریکارڈ تو توڑ دیا، لیکن اصل امتحان اب شروع ہوگا!

میر رضا کیس: سندھ کابینہ نے تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کی منظوری دیدی

لاہور: حبیب جالب کی بیٹی کا ڈھابہ ہٹانے پر تنازع، انتظامیہ نے ماڈل ریڑھی دینے کی یقین دہانی کرا دی

ایشین کرکٹ کونسل الیکشن، تاریخ رقم ہو گئی، بھارت کو شکست، پاکستان نے تینوں نشستیں جیت لیں

تیزاب حملے کا شکار ڈاکٹر ماہ نور ناصر کے لیے بڑا اعزاز، اہم سڑک ان کے نام سے منسوب کردی گئی

ویڈیو

چینی روبوٹس نے دوڑ کاعالمی ریکارڈ تو توڑ دیا، لیکن اصل امتحان اب شروع ہوگا!

ٹرمپ کی ایران کیخلاف معاشی جنگ تیز کرنے کی تیاری، تہران نے جوابی کارروائی کی دھمکی دے دی

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی پبلک سیفٹی ایپ، خصوصی افراد کے لیے مؤثر سہولت

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟