امریکا کا ایران کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان آج متوقع

پیر 24 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا آج ایران کے خلاف نئی اقتصادی پابندیوں کا اعلان کرنے جا رہا ہے۔ امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کے مطابق نئی پابندیاں ایران کے تجارتی شراکت داروں کو بھی نشانہ بنائیں گی اور انہیں ایران کے خلاف اب تک کی سب سے بڑی مالی کارروائی قرار دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:امریکا ایران مذاکرات میں ڈیڈ لاک، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

امریکی اقدام کے جواب میں ایران نے نئی پابندیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن کا معاشی دباؤ کامیاب نہیں ہوگا۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا فوجی کارروائی کے بعد اب معاشی جنگ کے ذریعے ایران کو دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں:امریکا ایران جنگ مزید خطرناک مرحلے میں داخل، تہران کا ’آنکھ کے بدلے آنکھ‘ کی پالیسی پر عمل کا اعلان

رائٹرز کے مطابق نئی پابندیوں کے اعلان سے قبل عالمی منڈیوں میں بھی محتاط رویہ اختیار کیا گیا ہے، جبکہ سرمایہ کار ایران کے خلاف امریکی اقدامات اور ان کے عالمی معاشی اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp