انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں اننگز اور 103 رنز کی شکست کے بعد پاکستان آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر برقرار ہے۔
مزید پڑھیں:عالمی سطح پر خواتین کرکٹ کی شاندار ترقی، ٹیلنٹ کے باوجود پاکستان کیوں پیچھے؟
پاکستان کے 1,427 پوائنٹس ہیں، جبکہ بنگلہ دیش آسٹریلیا کے خلاف تاریخی سیریز ڈرا کرنے کے بعد 3 درجے ترقی کرکے چھٹی پوزیشن پر پہنچ گیا، جس کے باعث سری لنکا اور پاکستان ایک ایک درجہ نیچے آگئے۔
Shocking collapse from Pakistan 🇵🇰💔 England won by an innings + 103 runs. Batting, bowling, everything failed. Time to bounce back at Lord’s!#PAKvENG #PakistanCricket #EnglandCricket pic.twitter.com/84C6JawpdN
— Shahbaz Cheema (@ImShahbazCheema) August 22, 2026
دوسری جانب پاکستان ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ 2025-27 کی پوائنٹس ٹیبل میں بھی آخری نمبر پر آگیا۔ پاکستان نے 7 میچز میں صرف 2 کامیابیاں حاصل کی ہیں جبکہ 5 میں شکست ہوئی، اس کا پوائنٹس فیصد 19.05 ہے۔
مزید پڑھیں:بنگلہ دیشی کلین سوئپ، پاکستان کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ رینکنگ بری طرح متاثر














