کینیڈا کے ساتھ ریاست جیسا سلوک ختم، اب 50 فیصد ٹیرف لگے گا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

پیر 24 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کی تجارتی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کینیڈین مصنوعات پر بھاری ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو پھر ’نیا امریکی علاقہ‘ قرار دے دیا، ایران کا سخت ردعمل

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کینیڈا سالہا سال سے امریکا کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کینیڈا کی جانب سے امریکی کسانوں اور ان کی زرعی مصنوعات پر عائد کردہ انتہائی بلند ٹیرف کی وجہ سے امریکی کسانوں کی زندگی مشکل ہو چکی ہے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے 60 ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ موجود ہے جو اب مزید قابل قبول نہیں رہا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا کہ یکم جنوری 2027 سے کینیڈا سے آنے والی تمام چھوٹی بڑی گاڑیوں، ان کے پرزہ جات اور اسٹیل پر 50 فیصد ٹیرف عائد کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کینیڈا کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ ان ٹیرف سے بچنا چاہتے ہیں تو اپنی مصنوعات امریکا میں تیار کریں جہاں کوئی ٹیرف لاگو نہیں ہوگا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ کینیڈا کے ساتھ اب کسی ریاست کی طرح کا سلوک نہیں کیا جائے گا اور تجارت سمیت دیگر امور میں کینیڈا کا شمار دنیا کے مشکل ترین ممالک میں ہوتا ہے جو خود کو ضرورت سے زیادہ حقدار سمجھتے ہیں۔

مزید پڑھیے: ڈونلڈ ٹرمپ کا کینیڈا پر 50 فیصد ٹیرف 3 دن کے لیے معطل کرنے کا اعلان، تجارتی ڈیل طے پاگئی

صدر ٹرمپ کے مطابق امریکا کو کینیڈا کی ضرورت نہیں ہے بلکہ کینیڈا کو امریکا کی ضرورت ہے کیونکہ کینیڈا کی 95 فیصد تجارت امریکا کے ساتھ ہوتی ہے جبکہ امریکا کا معاملہ بالکل اس کے برعکس ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایپل میں ٹم کک کا 15 سالہ دور اختتام پذیر، جان ٹرنَس نئے سربراہ مقرر

وزیراعظم شہباز شریف سے قطری وفد کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار

رواں ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ

فیلڈ مارشل دنیا کو تباہی سے بچانے کے مشن پر، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی راہیں جدا؟ مولانا کا یہودی ایجنٹ سے غیر فطری اتحاد

امریکا میں ایچ ون بی ویزا فیس ایک لاکھ ڈالر سے تجاوز کرنے کی تجویز

ویڈیو

فیلڈ مارشل دنیا کو تباہی سے بچانے کے مشن پر، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی راہیں جدا؟ مولانا کا یہودی ایجنٹ سے غیر فطری اتحاد

جیل رولز کسی بھی قیدی کو پرائیویٹ اسپتال سے علاج کی اجازت نہیں دیتے: سینیئر وکلا

بلوچستان کا طالب علم اے آئی کی مدد سے انسانوں کو نئی زندگی فراہم کرے گا؟

کالم / تجزیہ

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار