ایپل میں ٹم کک کا 15 سالہ دور اختتام پذیر، جان ٹرنَس نئے سربراہ مقرر

پیر 24 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل میں ٹم کک کا 15 سالہ دور رواں ہفتے اختتام پذیر ہونے جارہا ہے، یکم ستمبر سے ہارڈویئر شعبے کے سربراہ جان ٹرنَس کمپنی کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

ٹم کک کو 24 اگست 2011 کو اسٹیو جابز کے استعفے کے بعد ایپل کا چیف ایگزیکٹو مقرر کیا گیا تھا۔ ایپل کے بورڈ نے رواں سال اپریل میں جان ٹرنَس کی بطور نئے سربراہ تقرری کی متفقہ طور پر منظوری دی تھی۔

جان ٹرنَس کون ہیں؟

جان ٹرنَس نے 2001 میں ایپل کی مصنوعات کے ڈیزائن سے متعلق ٹیم میں شمولیت اختیار کی تھی۔ 2013 میں انہیں ہارڈویئر انجینئرنگ کا نائب صدر مقرر کیا گیا، جبکہ 2021 میں وہ کمپنی کے سینئر نائب صدر بن گئے۔

جان ٹرنَس نے ایپل میں اپنے کیریئر کے دوران آئی فون، میک کمپیوٹرز، آئی پیڈ اور ایئر پوڈز سمیت مختلف مصنوعات کی تیاری میں اہم کردار ادا کیا۔

ٹم کک کے برعکس، جن کا پس منظر انتظامی امور اور کمپنی کے عملیاتی نظام میں رہا ہے، جان ٹرنَس نے اپنے پورے پیشہ ورانہ کیریئر میں ایپل میں بطور مصنوعات کے انجینئر کام کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل کے مصنوعی ذہانت چیف کی خاموش رخصتی، کمپنی چھوڑنے کا امکان

65 سالہ ٹم کک کمپنی سے علیحدہ نہیں ہوں گے بلکہ یکم ستمبر سے ایگزیکٹو چیئرمین کی نئی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ وہ پالیسی سازوں سے رابطے اور امریکا، یورپی یونین سمیت مختلف عالمی منڈیوں میں ایپل کو درپیش ضابطہ جاتی معاملات سے نمٹنے میں کمپنی کی معاونت جاری رکھیں گے۔

اسی روز ایپل کے سابق چیئرمین آرتھر لیونسن نئے سرکردہ آزاد ڈائریکٹر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اگلے 10 برسوں میں اے آئی ایک سپر پاور بن جائے گی، فوری نمٹنا ہوگا، سربراہ گوگل ڈیپ مائنڈ

جان ٹرنَس کی بطور چیف ایگزیکٹو تقرری ایسے وقت میں ہورہی ہے جب ایپل کی جانب سے نئے آئی فون متعارف کرانے کے لیے خصوصی تقریب متوقع ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس تقریب میں آئی فون 18 پرو، آئی فون 18 پرو میکس اور فولڈ ہونے والا آئی فون پیش کیا جاسکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایپل رواں ستمبر میں عام آئی فون 18 متعارف کرانے کا ارادہ نہیں رکھتا، بلکہ اسے اگلے سال موسم بہار میں پیش کیا جائے گا۔ اس طرح جان ٹرنَس کی بطور نئے سربراہ پہلی بڑی تقریب ایپل کی جانب سے آئی فون ایکس کے بعد سب سے بڑی ڈیزائن تبدیلیوں میں سے ایک کی رونمائی کے موقع پر ہوسکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، حکومت نے 25 اگست کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

برطانیہ میں سالمونیلا پھیلنے کا خدشہ، علامات، علاج اور بچاؤ کے طریقے

امریکی یونیورسٹیوں کی غیرملکی طلبہ کو 15 ستمبر سے قبل امریکا واپس پہنچنے کی ہدایت

معاشی تنہائی یا عالمی معیشت میں شمولیت، امریکا کا ایران کو دوٹوک پیغام

اسلام آباد کے قریب ہزار سال پرانے گکھڑ دور کے تاریخی مقامات سیاحوں کے لیے کھول دیے گئے

ویڈیو

فیلڈ مارشل دنیا کو تباہی سے بچانے کے مشن پر، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی راہیں جدا؟ مولانا کا یہودی ایجنٹ سے غیر فطری اتحاد

جیل رولز کسی بھی قیدی کو پرائیویٹ اسپتال سے علاج کی اجازت نہیں دیتے: سینیئر وکلا

بلوچستان کا طالب علم اے آئی کی مدد سے انسانوں کو نئی زندگی فراہم کرے گا؟

کالم / تجزیہ

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار