جناح ایئرپورٹ پر کارگو چارجز کی وصولی کا ڈیجیٹل نظام 27 اگست سے نافذ

منگل 25 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) اور پاکستان سنگل ونڈو (پی ایس ڈبلیو) نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر کارگو تھرو پٹ چارجز (سی ٹی سی) کی وصولی کے لیے ڈیجیٹل نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس ڈیجیٹل نظام کا آغاز 27 اگست سے ہوگا، نئے نظام کے تحت دستی اور کاغذی طریقہ کار ختم کرکے الیکٹرانک ادائیگی اور دستاویزات کی خودکار تصدیق کا نظام نافذ کیا جائے گا۔

منگل کو جاری بیان کے مطابق پی اے اے اور پی ایس ڈبلیو کے درمیان پاکستان آنے والی فضائی درآمدی کھیپ پر کارگو تھرو پٹ چارجز کی وصولی کو ڈیجیٹل بنانے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے فضائی کمپنیوں کو اہم ہدایات جاری کردیں

ایم او یو پر پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے ڈائریکٹر کمرشل عبدالباسط جبکہ پاکستان سنگل ونڈو کی جانب سے چیف ڈومین آفیسر نوید عباس میمن نے دستخط کیے۔

بیان کے مطابق اس اقدام کا مقصد سی ٹی سی کی ادائیگیوں کو پاکستان سنگل ونڈو پلیٹ فارم کے ساتھ مربوط کرنا ہے، جس سے دستی اور کاغذی طریقہ کار کی جگہ ایک مربوط اور تیز رفتار ڈیجیٹل نظام کام کرے گا۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں بڑھتی بحری ٹریفک، ٹرانس شپمنٹ کے تحت بلک اور بریک بلک کارگو ہینڈلنگ کی منظوری

نئے نظام کے ذریعے الیکٹرونک ادائیگی، دستاویزات کی خودکار تصدیق اور سی ٹی سی وصولیوں کی حقیقی وقت میں نگرانی ممکن ہوگی۔

ڈیجیٹل نظام سے کاغذی کارروائی، بینکوں کے چکر اور قطاروں میں انتظار کم ہونے کے ساتھ ساتھ چارجز کی وصولی کے عمل میں شفافیت اور کارکردگی بھی بہتر ہونے کی توقع ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ پی ایس ڈبلیو اور پی اے اے کا یہ اشتراک حکومت پاکستان کی ڈیجیٹلائزیشن پالیسی سے ہم آہنگ ہے اور ملک کے فضائی کارگو نظام کو جدید بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے، جس سے تجارتی سرگرمیوں کو مزید سہولت فراہم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پمز اسپتال سانحہ، نواز شریف کا ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

پمز اسپتال میں آگ انتہائی تیزی سے پھیلی اور اس پر قابو پانا مشکل ہوگیا، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

پمز اسپتال میں جان لیوا آگ کیسے لگی؟ سی ڈی اے رپورٹ سامنے آگئی

تعلیمات نبوی ﷺ پر عمل پیرا ہو کر ملک کو امن و انصاف کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے، خورشید شاہ

پمز اسپتال سانحہ، وزیراعظم کا شدید برہمی کا اظہار، وفاقی سیکریٹری صحت معطل

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کے حامی اپوزیشن اتحاد قبول کریں گے؟ پشاور کے شہریوں کی رائے

پی ٹی آئی اپنے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی کوشش نہیں کر رہی، ایڈووکیٹ فیصل چوہدری

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ تہران، ایک بار پھر ایران امریکا مذاکرت شروع ہونے کے امکانات روشن

کالم / تجزیہ

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ

اِکّو اَلف تیرے دَرکار