خواتین کو ڈھال بناکر بی ایل ایے قانون سے نہیں بچ سکتی، بلوچستان حکومت کی وارننگ

جمعرات 27 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت بلوچستان نے واضح کیا ہے کہ کسی شخص کی جنس، قبیلہ یا علاقہ اسے قانون سے بالاتر نہیں بناتا اور دہشتگردی کے خلاف کارروائی میں قانون سب کے لیے یکساں ہے۔

حکومت بلوچستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ معاملہ خواتین کا نہیں بلکہ دہشتگردی اور قانون کی عمل داری کا ہے۔ انعام مطلوب دہشتگرد افراد کی گرفتاری میں مدد دینے والی مصدقہ اطلاع پر انعام مقرر کیا گیا ہے، یہ بلوچ خواتین کے خلاف کوئی اقدام نہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ چند خواتین کی کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) میں شمولیت کو عوامی بغاوت یا بلوچ خواتین کی اجتماعی سوچ کے طور پر پیش کرنا حقیقت کے منافی ہے۔

حکومت بلوچستان کے مطابق بلوچ معاشرتی روایت میں عورت کی حرمت اور عزت بنیادی اقدار ہیں۔ خواتین کو دہشتگردی کے لیے تیار کرنا بلوچ روایت نہیں بلکہ دہشتگرد تنظیموں کی جانب سے اس روایت کا استحصال ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ حکومت نے پوسٹر جاری کرکے واضح پیغام دیا ہے کہ جو شخص ہتھیار اٹھا کر ریاست اور قانون کے خلاف لڑے گا، اسے قانون کا سامنا کرنا ہوگا، خواہ وہ امیر ہو یا غریب اور مرد ہو یا عورت۔

یہ بھی پڑھیں:کالعدم بی ایل اے کی دہشتگردانہ حکمت عملی، غیر ملکی سہولت کاری اور ناکامیوں کا پردہ چاک

حکومت بلوچستان نے واضح کیا کہ دہشتگرد تنظیمیں خواتین کو ڈھال بنا کر قانون سے نہیں بچ سکتیں اور نہ ہی بلوچ عوام کی نمائندگی کا دعویٰ کرسکتی ہیں۔ دہشتگردی میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق جواب دینا ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پمز نرسری واقعہ: آگ لگنے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں، سربراہ قائمہ کمیٹی صحت ڈاکٹر مہیش کمار کا انکشاف

بدخشان میں جھڑپیں، 10 طالبان ارکان ہلاک، 6 زخمی ہونے کا دعویٰ

سورۃ الرحمان کی تلاوت نے نعمان اعجاز کو کینسر سے کیسے نجات دلائی؟ اداکار نے صحتیابی کا حیران کن واقعہ سنادیا

سیلاب کے بعد لگ بھگ 500 غیر ملکی حکام سے رابطے میں نہیں، نیپالی وزیر داخلہ

مدارس کے بینک اکاؤنٹس سے متعلق دیرینہ مسئلے کے حل میں اہم پیشرفت

ویڈیو

مولانا اور پی ٹی آئی ایک دوسرے کو استعمال کررہے ہیں، اپوزیشن اتحاد نہیں چل پائے گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کے حامی اپوزیشن اتحاد قبول کریں گے؟ پشاور کے شہریوں کی رائے

پی ٹی آئی اپنے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی کوشش نہیں کر رہی، ایڈووکیٹ فیصل چوہدری

کالم / تجزیہ

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ