غوری ٹاؤن میں سیکیورٹی چارجز کے نام پر بھتہ وصول کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

جمعرات 27 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں تھانہ کورال پولیس نے غوری ٹاؤن میں شہریوں کو ہراساں کرکے سیکیورٹی چارجز کے نام پر بھتہ وصول کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت کامران مجید اور کاشف کے نام سے ہوئی ہے، جو شہریوں کے گھروں اور پلاٹس پر جا کر بھتہ وصول کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: گھریلو ناچاقی پر 2خواتین کا قتل، اسلام آباد پولیس نے 48 گھنٹوں میں ملزمان گرفتار کرلیے

ملزمان بالخصوص غیر رہائشی پلاٹ مالکان کو بلیک میل اور ہراساں کرکے بھاری رقوم وصول کرنے میں ملوث تھے۔

شہریوں کی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سواں زون محمد خرم اشرف نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی۔

ایس ایچ او کورال عامر حیات کی زیرنگرانی پولیس ٹیم نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو بھتہ وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، ڈرفٹنگ میں ملوث ملزمان گرفتار، گاڑیاں ضبط

ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے کہا کہ شہریوں کو دھمکانا، ہراساں کرنا اور بھتہ وصول کرنا ناقابلِ برداشت عمل ہے، ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

اسلام آباد پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی قسم کی بھتہ خوری یا ہراساں کیے جانے کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ پولیس اسٹیشن یا پولیس ہیلپ لائن پر اطلاع دیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری کا دورہ، دفاعی پیداوار اور خود انحصاری پر بریفنگ

جنوبی کوریا کے تمام 5 کروڑ 20 لاکھ شہریوں کو مفت اے آئی کی سہولت دینے کا منصوبہ

بھارت سندھ طاس معاہدے سے یکطرفہ طور پر نہیں نکل سکتا، پاکستانی سفیر کا بھارتی سفیر کو کرارا جواب

افغانستان میں بھوک، خشک سالی اور بے گھری سے ذہنی صحت کو سنگین خطرات، اقوام متحدہ

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں