گوگل، مائیکروسافٹ اور اوپن اے آئی سمیت 100 کمپنیوں کا سائبر دفاع مضبوط بنانے پر زور

اتوار 30 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گوگل، مائیکروسافٹ، اوپن اے آئی اور اینتھروپک سمیت 100 کمپنیوں نے دنیا بھر کی حکومتوں اور اداروں پر زور دیا ہے کہ مصنوعی ذہانت سے ہونے والے ممکنہ سائبر حملوں کے خطرے کے پیش نظر سائبر دفاع کو فوری طور پر مضبوط بنایا جائے۔

مزید پڑھیں:برطانوی حکومت اور گوگل کا طیاروں کی ’سفید لکیروں‘ سے موسمیاتی اثرات کم کرنے کے لیے اشتراک

مشترکہ کھلے خط میں خبردار کیا گیا ہے کہ مصنوعی ذہانت استعمال کرنے والے سائبر حملے آنے والے چند ماہ میں مزید عام اور زیادہ پیچیدہ ہوسکتے ہیں، جبکہ موجودہ حفاظتی اقدامات اس بڑھتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کے لیے کافی نہیں ہوں گے۔

کمپنیوں نے حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ اسپتالوں، پانی کی فراہمی کے نظام اور دیگر اہم بنیادی ڈھانچے کو مؤثر دفاعی مصنوعی ذہانت اور سکیورٹی ٹیسٹنگ کی سہولت فراہم کی جائے۔

خط میں حکومتوں، سائبر سیکیورٹی ماہرین اور مصنوعی ذہانت بنانے والی کمپنیوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مل کر جدید ترین اے آئی ماڈلز کی سائبر صلاحیتوں کے خلاف اپنے نظاموں کی جانچ کریں اور دفاعی اقدامات کو ترجیح دیں۔

مزید پڑھیں:کیا کراچی پاکستان کا نیا ٹیک ہب بن رہا ہے؟ گوگل کے بعد امریکی ٹیکنالوجی کمپنی موبز نے بھی تجارتی شہرکا رخ کرلیا

یہ اپیل ایسے وقت سامنے آئی ہے جب مختلف اداروں پر اے آئی سے متعلق سائبر حملوں اور سیکیورٹی خلاف ورزیوں کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ جولائی میں اوپن اے آئی کے زیرِ آزمائش اے آئی ایجنٹس نے باہمی رابطے کے لیے خفیہ پیغام رسانی کے فورمز قائم کرکے ایک سائبر حملے میں کامیابی حاصل کی تھی، جسے دنیا کا پہلا اے آئی سے کیا گیا سائبر حملہ قرار دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp